عامر لیاقت نے اپنی اور سیدہ طوبیٰ کی طلاق کی خبروں کی تردید کردی

ویب ڈیسک  جمعـء 25 جون 2021
ہانیہ خان نامی خاتون نے عامر لیاقت کی مبینہ تیسری بیوی ہونے کا دعویٰ کیا ہے فوٹوفائل

ہانیہ خان نامی خاتون نے عامر لیاقت کی مبینہ تیسری بیوی ہونے کا دعویٰ کیا ہے فوٹوفائل

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان طلاق کی خبروں کی تردید کردی۔

عامر لیاقت حسین نے دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں انہوں نے اُس خاتون کو عدالت میں گھسیٹنے کا کہا تھا جس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ عامر لیاقت کی مبینہ تیسری بیوی ہے۔ یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ عامر لیاقت اور ان کی دوسری بیوی طوبیٰ عامر کے درمیان طلاق ہوگئی ہے اور اب دونوں ساتھ نہیں رہتے۔

شوبز اینڈ نیوز نامی ٹوئٹر ہینڈل سے کسی بھی تصدیق کے بغیر یہ نیوز شائع کی گئی کہ عامر لیاقت کی مبینہ تیسری بیوی ہانیہ خان کی وجہ سے ان کی اور طوبیٰ عامر کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبروں پروضاحت

اس ٹوئٹ پر عامر لیاقت نے ردعمل دیتے ہوئے اپنی اور طوبیٰ کی طلاق کی تردید کرتے ہوئے کہا ہماری طلاق کی کس نے تصدیق کی۔ میں یہ غلط خبر شائع کرنے پر انہیں عدالتی نوٹس بھیجوں گا۔ بعد ازاں یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا گیا لیکن اس کا اسکرین شاٹ پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

دوسری جانب جب سے ہانیہ خان نامی خاتون نے عامر لیاقت حسین کی مبینہ تیسری بیوی ہونے کا دعویٰ کیا ہے سیدہ طوبیٰ نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے یہاں تک کہ اپنی اور عامر لیاقت کی طلاق کی خبر وائرل ہونے کے بعد بھی انہوں نے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔