- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر پر مودی کی اے پی سی ناکام ہوگئی، وزیرخارجہ

دہلی کی بیٹھک، گفتن، نشستن، برخاستن کی عمدہ مثال تھی، وزیرخارجہ (فوٹو : فائل)
اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 2019 کے غیرقانونی اقدامات کے بعد بھارتی خواب خاک میں مل چکے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں 24 جون کو دہلی میں 14 کشمیری قائدین کو مدعو کیا گیا، دہلی کی نشست میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے مستقبل پر بے نتیجہ گفتگو ہوئی، دہلی کی نشست میں کل جماعتی حریت کانفرنس کو نہ دعوت دی گئی، نہ موجود تھے، دہلی نشست سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جان لیا کہ کشمیری دہلی سے دور فاصلے پر ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے ہمیشہ حق خودارادیت کی بات کی، حریت رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دیرپا حل کی بات کی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مودی حریت قیادت کو جیلوں میں بند کرکے کانفرنس کا ڈرامہ کررہا ہے
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دہلی کی بیٹھک، گفتن، نشستن، برخاستن کی عمدہ مثال تھی اور یہ ناٹک تھا، اس سے بھارت کا بین الاقوامی تشخص شدید متاثر ہوا اور مودی کی شخصیت پر سوال اٹھائے گئے، ہندوستان اور مودی نے خفت مٹانے اور بہتری کے لیے دہلی ڈرامہ کیا گیا، مشترکہ کشمیری قیادت بلائی گئی تو اس نے بھی 5 اگست 2019ء کے غیرقانونی اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا، دہلی نشست سے تاثر ملتا ہے کہ کشمیر سے مکمل ریاستی تشخص بحالی کا اظہار کیا گیا ہے، اور 2019 کے غیرقانونی اقدامات کے بعد بھارتی خواب خاک میں مل چکے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دو سال سے بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیر سے متعلق مقدمہ زیر التواء ہے، اگر سرکاری کشمیری رہنما مطمئن ہوتے تو وہ کبھی سپریم کورٹ نہ جاتے، دہلی نشست میں کہا گیا کہ ہمارا اعتماد ختم ہو چکا ہے، کشمیری بہت غصے میں ہیں، نالاں، تکلیف اور کرب میں ہیں، تضحیک محسوس کر رہے ہیں، تاثر دیا گیا مقبوضہ جموں و کشمیر میں خوشحالی آئے گی، جب کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں باغ اجڑ گئے، سیاحت برباد ہوگئی، آبادی کا مالی نقصان ہوا، مقبوضہ جموں و کشمیر میں 50 فیصد صنعت بند پڑی ہے، وادی میں دوسالوں سے مکمل محاصرہ برقرار ہے، کشمیری قیادت قید، اور متعدد کو نظر بند کیا ہوا ہے، ماورائے عدالت قتل عام جاری ہے، انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا معاملہ او آئی سی، یورپین یونین، انسانی حقوق کمیشن میں اٹھایا، سلامتی کونسل کے صدر، سیکرٹری جنرل، صدر جنرل اسمبلی سے معاملہ اٹھایا، دنیا میں جہاں موقع ملتا ہے وہاں سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت معاملہ اٹھاتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ افغانستان میں اقوام متحدہ امن فوج کی تعیناتی ہمارے علم میں نہیں، ترکی سے توقع کی جا رہی ہے کہ کابل کے ہوائی اڈے پر سیکیورٹی ذمہ داریاں برقرار رکھیں۔ افغانستان میں تشدد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، افغان حکومت بھی اس کی کافی حد تک ذمہ دار ہے، پاکستان مستحکم اور پرامن افغانستان چاہتا ہے، امریکہ پاکستان کا افغان امن عمل میں مثبت کردار کا معترف ہے، دنیا پاکستان کے کردار کو بھلا نہیں سکتی۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جوہری اثاثوں سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں، ہمارے دفاعی اثاثے ہمارے اپنے دفاع کیلئے ہیں، ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں ہیں، کون نہیں چاہتا کہ دنیا جوہری ہتھیاروں سے پاک ہو، جوہری امور میں سیکیورٹی ماحول، طاقت کا توازن، تنازعات، دیگر امور کو دیکھا جاتا ہے، پاکستان کے تذویراتی تحمل کے امور اپنی جگہ موجود ہیں، وزیراعظم کے بیان کو اگر اس تمام تناظر میں دیکھا جائے تو سمجھنے میں مشکل نہیں ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔