- انتہاپسند ہندو رہنما کی مسلمانوں اورعیسائیوں کے قتل عام کی دھمکی
- پشاور پولیس لائنز دھماکے میں فاسفورس استعمال کیا گیا، صدر مملکت
- آئی ایم ایف اور پاکستان کے پالیسی سطح پر مذاکرات شروع، سخت فیصلوں کا امکان
- کامران اکمل نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- پختونخوا میں انتخابات کیلیے پولیس تیار ہے، آئی جی کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ
- پی ایس ایل8: کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان ہوگیا
- پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلوں کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
- پی ایس ایل8 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
- کراچی پیچھے چلا گیا اور کچی آبادیاں زیادہ ہوگئیں، سندھ ہائی کورٹ
- کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کپتان کراچی کنگز
- ملعون سلمان رشدی کی حملے میں آنکھ ضائع ہونے کے بعد پہلی تصویر منظرعام پر
- کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
- پنجاب میں 67 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
- ترکیہ اور شام کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئیاں
- زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد
- لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ افسر کا جواب مسترد کردیا
- کے پی اسمبلی الیکشن کروانے کی درخواست، حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
- عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
- پرویز مشرف کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا
- نیب ترامیم کیس کے ذریعے نیب قانون پر سرخ لکیر مقرر کی جائے گی،چیف جسٹس
بھارت میں بدمست ہاتھی نے 16 افراد کو ہلاک کردیا

ہاتھی کی نگرانی کا عمل جاری ہے، محکمہ جنگلات (فوٹو: فائل)
نئی دہلی: بھارت میں اپنی حرکتوں کی وجہ سے جھنڈ سے علیحدہ کیے جانے والے غصیلے اور بدمست ہاتھی نے آج صبح چہل قدمی کے لیے جانے والے معمر جوڑے کو سونڈ میں دبوچ کر ہلاک کردیا اس طرح اس ہاتھی نے دو ماہ میں 16 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی بھارت میں ایک بدمست ہاتھی انسانوں کی جانوں کے در پر آگیا ہے۔ ہاتھیوں کی فطرت کے برعکس اکیلے مٹر گشت کرنے والے اس ہاتھی نے دو ماہ کے دوران 16 دیہاتیوں کو جان سے مار ڈالا ہے۔
بھارت کے محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ بدمست ہاتھی کی 20 ارکان پر مشتمل ٹیم مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ امید ہے ہاتھی خود کو اچھا بچہ ثابت کرتے ہوئے جلد ہی واپس اپنے جھنڈ سے آملے گا۔
محکمہ جنگلات کے ایک افسر نے میڈیا کو بتایا کہ اس نر ہاتھی کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہوسکتی ہے جس نے اپنے جھنڈ کے دو نر ہاتھیوں پر جنسی حملہ کیا تھا۔ ہاتھی کے اس برے برتاؤ کے باعث اسے جھنڈ سے نکال دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ہاتھی عمومی طور پر پُرسکون رہتے ہیں تاہم نر ہاتھیوں میں مرد جنسی ہارمون کا لیول زیادہ ہوجانے پر وہ بدمست ہوجاتے ہیں اور بڑی تباہی مچاتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔