- سعودی سرمایہ کاری میں کوئی لاپرواہی قبول نہیں، وزیراعظم
- ایران کے صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا، اسحاق ڈار
- کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جا رہی ہے، وزیر توانائی
- کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7بچوں کا باپ جاں بحق
- پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی
- وزیرخزانہ کی امریکی حکام سے ملاقات، نجکاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
- ٹیکس تنازعات کے سبب وفاقی حکومت کے کئی ہزار ارب روپے پھنس گئے
- دبئی میں بارشیں؛ قومی کرکٹرز بھی ائیرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے
- فیض آباد دھرنا: ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال
- کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ، دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی
- راولپنڈی؛ نازیبا و فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
- کیویز کیخلاف سیریز سے قبل اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا
- بجلی صارفین پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،قیمت میں 2 روپے94 پیسے اضافے کی درخواست
- اسرائیل کی رفح پر بمباری میں 5 بچوں سمیت11 افراد شہید؛ متعدد زخمی
- ٹرین سےگرنے والی خاتون کی موت،کانسٹیبل کا ملوث ہونا ثابت نہ ہوسکا، رپورٹ
- 'ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ' علی یونس نے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کردی
- بجلی چوری کارخانہ دار کرتا ہے عام صارف نہیں، پشاور ہائیکورٹ
- عدلیہ میں مداخلت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے رجوع
- مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی اور شرح مبادلہ مستحکم ہے، وزیر خزانہ
راولپنڈی میں خاتون سے بے دردی کے ساتھ پرس چھیننے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی: راولپنڈی میں خاتون ٹیچر سے دن دیہاڑے انتہائی بے دردی کے ساتھ پرس چھیننے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ ریس کورس کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں پرس اسنیچنگ کی واردات میں موٹر سائیکل سوار نے راہ چلتی اسکول ٹیچر سے اس بے دردی سے پرس چھینا کہ اسکول ٹیچر گر کر زخمی ہوگئی۔
سنگین واقعہ تھانہ ریس کورس کے علاقے ڈھوک چوہدریاں کشمیر مارکیٹ سے ملحقہ گلی میں پیش آیا ۔ ایکسپریس کو دستیاب ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے گھر سے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے لیے نکلنے والی اسکول ٹیچر گلی سے گزر رہی ہے کہ اس دوران فیس ماسک پہنے نامعلوم موٹرسائیکل اس بے دردی سے ٹیچر سے بیگ چھینتاہوا فرار ہوتا ہے کہ ٹیچر گلی میں گرتی ہیں اور زخمی ہوجاتی ہیں ۔
اس دوران چند راہ گیر بھی گلی میں پہنچ کر ٹیچر کی مدد کرتے ہیں جبکہ اسنیچنگ کے دوران ٹیچر کا موبائل وغیرہ بھی گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
دریں اثنا ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، مزاحمت کے دوران ملزم سے گولی چل گئی جو اس کے اپنے ہاتھ میں لگی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے سی پی او نے پوٹھوہار ڈویژن پولیس کو خصوصی احکامات جاری کیے تھے، گرفتاری کے دوران ملزم انیس اقبال نے پولیس پارٹی سے مزاحمت کی اورپولیس پر فائر کرنے کی کوشش کی، ملزم کو اپنے ہی پسٹل سے دائیں کلائی پر فائر لگا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم انیس اقبال سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، ملزم سے واردات کے دوران استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور خاتون سے چھینا گیا پرس بھی بر آمد کرلیا گیا ہے، ملزم سے مزید وارداتوں کے انکشاف کی توقع ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔