- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
’ نالوں کی صفائی میں کراچی کے لاکھوں لوگوں کو بے گھر نہ کیا جائے،‘ اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق کے ماہرین نے کراچی کے نالوں کی صفائی کے دوران لاکھوں لوگوں کو بے دخل کرنے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو: فائل
جنیوا: اقوامِ متحدہ سے وابستہ انسانی حقوق کے ماہرین نے کہا ہے کہ کراچی کے برساتی نالوں کو چوڑا کرنے کے لیے لوگوں کی بے دخلی کو فوراً روکا جائے کیونکہ اس سے کم ازکم ایک لاکھ لوگ بے گھر ہوسکتےہیں۔
یونائیٹڈ نیشنز ہیومن رائٹس آفس آف دی ہائی کمشنر (اوایچ سی ایچ آر) کے مطابق اس وقت اورنگی نالے اور گجرنالے کو چوڑا کرنے کے لیے اطراف کی بستیوں کو مسمار کیا جارہا ہے۔ اس ضم میں کوئی مشاورت نہیں کی گئی، عوام کی منتقلی کا کوئی منصوبہ نہیں اور متاثرہ افراد کو اس کا مناسب معاوضہ بھی نہیں دیا گیا ہے۔
’ عوام کو اتنے بڑے پیمانے پر بے دخل کرنے کی قانونی وجوہ اب بھی غیرواضح ہیں۔ لیکن یہ ضرور واضح ہے کورونا وبا کے عین دوران اتنی بڑی غریب آبادی کو گھرسے بے گھر کرنا ان کی غربت میں مزید اضافہ کرے گا۔‘ رپورٹ میں ماہرین نے کہا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس کی ہولناک بارشوں سے 12000 گھر ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہوئے اور 96000 ہزار افرد متاثر ہوئے تھے۔ نالوں کی صفائی سے اب تک 66500 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ جبکہ گجرنالے پر 4900 گھروں میں 50 ہزار لوگ رہتے ہیں، جبکہ اورنگی نالے پر 1700 مکانات توٹنے سے 16500 افراد متاثر ہوچکےہیں۔ ان افراد کی اکثریت لیز پر مکان لے چکے تھے اور پانی، بجلی گیس کے کنکشن رکھتے تھے۔
اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے اپنے بیان میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے 14 جون کے فیصلے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں اینٹی اینکروچمنٹ ٹرائبیونل میں اسٹے آرڈر کی درخواست مسترد کردی گئی تھی۔
ماہرین نے کہا ہے کہ خود پاکستان اقوامِ متحدہ کے تحت انسانی حقوق کونسل کا رکن بھی ہے اور اسے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے تحت انسانی فلاح و حقوق کو یقینی بنانا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔