- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
یہ عینک 140 انچ چوڑا ڈسپلے دکھاسکتی ہے

تصویر میں دنیا کی پہلی عینک دکھائی دے رہی ہے جسے پہننے والا 140 انچ اسکرین کو مجازی طور پر دیکھ سکتا ہے۔ فوٹو: بشکریہ دی ورج
کیلیفورنیا: ایک دلچسپ ایجاد کا احوال سنئے جو ایک مجازی اسکرین والی عینک ہے جسے پہن کر آپ کی آنکھوں کے سامنے ایک مجازی اسکرین ظاہر ہوجاتی ہے اور وہ بھی 140 انچ طویل ہے۔
اس کا نام ٹی سی ایل نیکسٹ ویئر جی اسپیکس ہے جسے کسی بھی اسمارٹ فون، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ سے جوڑا جاسکتا ہے۔ اس کےبعد عینک اسمارٹ فون کا بیرونی اسکرین بن جاتی ہے جو کئی فٹ طویل ہوسکتا ہے۔ یعنی عینک پہن کر آپ اپنی آنکھوں کے سامنے سینما اسکرین کا لطف اٹھاسکتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس عینک میں ویڈیو پروسیسنگ کا کوئی نظام نہیں بلکہ عینک بہت ہلکی پھلکی ہے۔ اس کے اندر دو عدد مائیکرو اوایل ای ڈی پینل لگے ہیں جن کی ریزولوشن 1080 پکسل ہے۔ ان کی بدولت آپ کی نگاہوں کےسامنے ایک وسیع پینل نمودار ہوجاتا ہے اور آپ آگمینٹڈ ریئلٹی میں اسے دیکھ سکتے ہیں۔
اس طرح یہ ویڈیو ایپس اور گیمز کے لیے بہت زبردست ایجاد ہے لیکن اب آپ عینک کی بدولت ای میل، دستاویز اور طویل اسپریڈ شیٹ دیکھ سکتے ہیں۔ اس طرح سرجھکائے بغیر آپ ورڈ اور دیگر ڈاکیومنٹس پر کام کرسکتےہیں۔ اس طرح تنگ جگہوں پر آپ وسیع پس منظر کی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔ گویا یہ عینک آپ کو ایک بڑا اشتہاری بورڈ دکھاتی ہے۔
اس کا ایسپیکٹ ریشیو 16:9 ہے اور ریفریش ریٹ 60 ہرٹز ہے جس سے ویڈیوز حقیقی انداز میں دکھائی دیتے ہیں۔ بس آپ کو یوایس بی سے عینک کو جوڑنا ہوگا اور عینک روشن ہوجائے گی۔ دوسری جانب عینک کا وزن صرف 100 گرام ہے اور اس کے اندر اسٹیریو اسپیکر نصب ہیں جو بہترین آواز سے سارا منظر مزید حسین بنادیتے ہیں۔ اس کی حیرت انگیز تفصیلات اوپر ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔