- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
علمِ فلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

28 جون تا 4 جولائی 2021
برج حمل
سیارہ مریخ،21 مارچ تا20اپریل
آپ کا سیارہ اولاد اور محبت کے خانے میں محبت اور خوب صورتی کے مالک سیارے کے ساتھ ہم کلام ہے، لیکن سورج ساتھ نہیں دے رہا۔ ابتدائی دو ایام میں ”بات” کے بننے میں بگاڑ ہوسکتا ہے۔ سوموار اور منگل آپ کو تخیل کی ایسی دنیا میں لے جاسکتے ہیں جس کا حقیقت سے تعلق کم کم ہی ہوگا، لہٰذا محتاط رہیں 2 سے 4 تاریخ تک ایک نیا تعلق قائم ہوسکتا ہے، جس کے انجام کے بارے میں زیادہ پرامید نہ ہوں۔
برج ثور
سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی
پہلے دو ایام میں غیرمتوقع فائدہ مل سکتا ہے، جو کہ گھریا وراثت سے متعلق ہوسکتا ہے۔ بزرگوں کا تعاون نظر آرہا ہے، آخری تین ایام میں گھر یا والدہ کے بارے کچھ چیزیں ممکن ہے پریشانی کا باعث بنیں۔ مکان یا پلاٹ کی خریدوفروخت کا معاملہ آگے بڑھ سکتا ہے، لیکن یہ سب آپ کی ذہنی الجھن کا سبب بنا رہے گا۔ ازدواجی ساتھی اور ایک ماتحت کام کرنے والا شخص اس پریشانی کو بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔
برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
آپ کا سیارہ بہت اچھا جارہا ہے۔ زحل کی سنجیدہ نظر آپ کی شخصیت کو زیرک اور ڈٹ کے جینے کا ہنر دے رہی ہے۔ جسمانی مشقت والے کام بھی آپ رابطوں کی مدد سے کرلیں گے۔ لگتا ہے آپ کے اردگرد لوگ آپ کو اپنا راہ نما مانتے ہیں یا پھر آپ نے انہیں اپنے کام میں ان کا شیئر رکھ دیا ہے، بہرحال یہ ایک بہترین وقت ہے۔ آپ کی شہرت بہت اچھی ہورہی ہے۔ 2 اور 3 جولائی کو بڑا مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔
برج سرطان
سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی
پہلے دو ایام میں قمر آپ کے رابطوں اور قریبی لوگوں سے تعلقات کو متحرک کرسکتا ہے، لیکن عطارد اچھا کردار ادا نہیں کر پارہا ہے۔ اس لیے کچھ قریبی لوگوں سے بگاڑ کا اندیشہ ہے۔ ہاں بیرون ملک سے رابطے مفید ہوسکتے ہیں۔ سفر میں احتیاط کریں۔ اس ہفتے مالی فائدہ ہونے کا قوی امکان موجود ہے۔ قمر آپ کا کیریئر اور آپ کو زندگی کی منصوبہ بندی میں مدد دے گا۔ ہفتہ اور اتوار کو ممکن ہے کسی دوست سے ملاقات ہو اور اس سے ایک فائدہ ہوجائے۔
برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
2 تاریخ کو خواہ مخواہ ہی ایک ایسا خیال آسکتا ہے جس کی مایوسی اور منفی لہریں آپ کو متاثر کریں۔ کوشش کیجیے کہ اپنی توانائی کو کم نہ ہونے دیں۔ دیکھنے میں آرہا ہے کہ آپ کی ”قوت ارادی” مضبوط رہے گی اور خدا پر یقین کامل ہوگا، لیکن پھر بھی اپنے اندر کو سنبھالنا ضروری ہے۔ 3 اور 4 تاریخ کو مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ آپ کا ستارہ تنہائی پسندی کے رجحان کا شکار ہوسکتا ہے۔ مزاج میں اکتاہٹ آجانے کا اندیشہ ہے۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر
سوموار اور منگل ایسا لگتا ہے جیسے کوئی پرانا تعلق پھر سے نیا ہوجائے اور کوئی ”خفیہ افیئر” بھی ہوسکتا ہے۔ چاند آپ کو ایک نئے جہان سے آشنائی دلاسکتا ہے۔ ممکن ہے یہاں آپ خود ہی اسے قبول کرنے میں متردد ہوں۔ جمعے کے دن مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ اسی وقت میں ذہن خیالاتِ خرابہ کی آماج گاہ ہوسکتا ہے۔ آپ کی اپنی اصل توجہ اپنے کیریئر اور معاشرتی وقار کی بحالی پر مرتکز رہے گی۔
برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر
دوستوں کا تعاون حاصل ہوگا اور ماتحت کام کرنے والے بھی آپ کی ”ٹیم” کا حصہ بننے میں فخر محسوس کریں گے۔ یہ ہفتہ ممکن ہے آپ کو ایک نئے بزنس کی ابتدا کرنے کے مواقع دے اور آپ نیا بزنس شروع کرلیں۔ سیارے آپ کو اپنی کامل روشنی دے رہے ہیں۔ مالی حوالے سے چیزیں آپ کے حق میں ہیں۔ آخری دو ایام میں کسی سنیئر سے اختلاف رائے ہوسکتا ہے۔ کوشش کیجیے کہ تلخی سے بچ جائیں۔
برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
کوئی خفیہ دشمنی پر اتر آئے تو درگزر کیجیے۔ اس کی زبان آپ کے وقار کے سفید لباس کو آلودہ نہیں کرسکتی۔ معمولی باتوں سے اپنا دل خراب نہ ہونے دیں۔ آپ کا سیارہ آپ کے عزت وقار کو بلند کررہا ہے اور سازشوں کا توڑ بھی کررہا ہے۔ اپنی صحت کو متاثر نہ ہونے دیں۔ جمعہ اور ہفتہ آپ کے کام میں برکت لاسکتے ہیں اور ایک اچھی آمدن کا سبب بن سکتے ہیں اور کچھ نئی ملاقاتیں بھی ہوسکتی ہیں۔
برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبرتا 22 دسمبر
مذہب اور مذہب سے منسلک لوگوں پر تنقیدانہ مزاج ہوسکتا طاری ہے اور یقین متزلزل ہوسکتا ہے۔ آپ کا سیارہ بنیادی اور حقائق کی چھان پھٹک اور تحقیق کی طرف لے جاسکتا ہے اور ممکن ہے آپ ریکی یا فقط مراقبہ کو مذہب سمجھنے کی ”غلط فہمی” کی سمت بڑھ جائیں۔ آپ کا اندرونی رجحان آپ کو عملی زندگی سے دور کرسکتا ہے۔ ایسا وقت تنہائی اور حقائق کو سمجھنے کے لیے اچھا ہوتا ہے۔
برج جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
مکان کے حصول میں رکاوٹ ہوسکتی ہے۔ ایک عرصے سے اور خصوصاً گذشتہ دو ہفتوں سے کام میں الجھنوں سے آپ کا خیال جادو ٹونے اور کام کی بندش کی طرف جاسکتا ہے۔ ممکن ہے ایک دو جگہوں سے معاہدوں کی خلاف ورزی ہوئی ہو یا پھر مطلوبہ اہداف پورے نہ ہوئے ہوں۔ کچھ الجھنوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو۔ ایسے وقت صدقہ اور صبر بہتر عمل ہیں۔ 2 تاریخ کو ازدواجی ساتھی سے اچانک بیٹھے بیٹھے کسی پرانی بات پر توتو میں میں ہوسکتی ہے۔
برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
ازدواجی یا بزنس شریک سے الجھنیں بڑھنے نہ دیں۔ اس ہفتے کچھ باتیں آپ کے صبر کا امتحان ہوسکتی ہیں۔ سوموار اور منگل کو واضح امکان ہے کہ ایک بہتر مالی وقت ہوسکتا ہے اور کچھ دوستوں کے تعاون سے مالی فائدہ ہوسکتا ہے اور بزنس کی ترقی کی راہیں مزید کشادہ ہوسکتی ہیں۔ ایسے ہی وقت میں باس سے مخالفت مول لینے کی غلطی نہ کریں اور عوامی رابطوں کے درمیان غلط رائے کو بھی سکون سے سنیں۔
برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
بچوں کے خانے میں شمس موجود ہے اور قمر بھی اپنی روشنی دے گا۔ بچوں کی صحت کا خیال رکھیں۔ سینے سے متعلق صحت کے مسائل ہوسکتے ہیں۔ ممکن ہے غیرموزوں موسم اس کی وجہ بنے۔ ازدواجی حوالے سے ابھی موزوں وقت نہیں ہے۔ دوری اور اختلاف نظر آرہا ہے۔ صبر کرلیں جلد یہ مسائل حل کی طرف آجائیں گے۔ کام میں الجھنوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ صدقہ دیں اور مشورہ کی اہمیت کو نظرانداز نہ کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔