- کراچی پیچھے چلا گیا اور کچی آبادیاں زیادہ ہوگئیں، سندھ ہائی کورٹ
- کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کپتان کراچی کنگز
- ملعون سلمان رشدی کی حملے میں آنکھ ضائع ہونے کے بعد پہلی تصویر منظرعام پر
- کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
- پنجاب میں 67 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
- ترکیہ اور شام کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئیاں
- زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد
- لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ افسر کا جواب مسترد کردیا
- کے پی اسمبلی الیکشن کروانے کی درخواست، حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
- عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
- پرویز مشرف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
- نیب ترامیم سے کن کن کیسز کو فائدہ پہنچا؟سپریم کورٹ
- آپریشن نہ کروانے والے ٹرانس جینڈرز شناختی کارڈ میں جنس تبدیل کراسکیں گے
- شاداب نے کپتان بابراعظم کو شادی کا مشورہ دیدیا
- کراچی بلدیاتی الیکشن؛ الیکشن کمیشن نے نتائج میں فرق پر پریزائیڈنگ افسران کو طلب کرلیا
- فرانس کے ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ ماں اور7 بچے ہلاک
- کراچی میں 12 فروری کے بعد درجہ حرارت میں کمی کا امکان
- حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس پھر موخر کردی
- مزاروں پر کروڑوں کی آمدن کا کوئی حساب کتاب نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- شام میں زلزلے سے خطرناک قیدیوں کی جیل تباہ؛ 20 داعش جنگجو فرار
ملک میں کورونا سے مزید 36 افراد جاں بحق، 935 میں وائرس کی تصدیق

ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 32 ہزار 710 ہے فوٹو: فائل
اسلام آباد: ملک میں کورونا وبا سے مزید 36 افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ 935 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 46 ہزار 842 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 935 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.99 فیصد رہی۔
ملک میں کورونا کے مصدقہ مجموعی مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 53 ہزار 842 ہوگئی ہے، جن میں 8 لاکھ 98 ہزار 944 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے مزید 36 مصدقہ مریض لقمہ اجل بن گئے اس طرح اب تک ملک میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 22 ہزار 188 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں اس وقت کورونا کے 32 ہزار 710 فعال مریض اپنے گھروں، کورونا سینٹرز یا اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے ایک ہزار 995 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 25 جولائی تک ملک بھر میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 41 لاکھ 65 ہزار 288 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔ 27 لاکھ 25 ہزار 240 افراد کی مکمل جب کہ ایک کروڑ 14 لاکھ 40 ہزار 648 کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک دی جاچکی ہے۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔