سابق نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسہ انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 جون 2021
میرہزارخان کھوسہ بلوچستان کے سابق گورنر اور چیف جسٹس بھی رہے

میرہزارخان کھوسہ بلوچستان کے سابق گورنر اور چیف جسٹس بھی رہے

 کوئٹہ: سابق نگراں وزیراعظم میر ہزارخان کھوسہ انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق نگراں وزیراعظم میر ہزارخان کھوسہ انتقال کرگئے، میرہزارخان کھوسہ بلوچستان کے سابق گورنر اور چیف جسٹس بھی رہے، مرحوم کی نماز جنازہ کٹبار شریف میں دوپہر 12 بجے ادا کی جائے گی جب کہ تدفین کٹبارشریف تحصیل لہڑی کے آبائی قبرستان میں ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔