افغان امریکی صدور ملاقات، فوجی انخلا کے بعد بھی شراکت داری قائم رکھنے پر اتفاق

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 جون 2021
امریکا افغانستان تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں، افغان صدر

امریکا افغانستان تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں، افغان صدر

 واشنگٹن: افغان صدر نے امریکی صدر سے ملاقات کی جس میں فوجی انخلا کے بعد بھی شراکت داری قائم رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

واشنگٹن میں افغان صدر اشرف غنی نے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی جس میں افغان چئیرمین مصالحتی کمیشن عبداللہ عبداللہ بھی موجود تھے، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فوجی انخلا کے بعد بھی شراکت داری قائم رکھنے پر اتفاق کیا۔

افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ 2 ہزار 448 امریکیوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے قربانی دی تاہم اب امریکا افغانستان تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں اور ہم اتحاد و ہم آہنگی کیلیے پرعزم ہیں، نئے باب میں امریکا کے ساتھ شراکت داری فوجی نہیں ہوگی۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ افغانستان کا مستقبل افغانیوں ہی کے ہاتھ میں ہے تاہم فوج کے انخلا کے بعد بھی افغانستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔