شبانہ اعظمی بھی سجل علی کی خوبصورتی کی دیوانی

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 جون 2021
شبانہ اعظمی نے سجل علی کی تصویر پر تبصرہ کیا ’’حسینہ‘‘  فوٹوسوشل میڈیا

شبانہ اعظمی نے سجل علی کی تصویر پر تبصرہ کیا ’’حسینہ‘‘ فوٹوسوشل میڈیا

کراچی: بالی ووڈ  کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی بھی سجل علی کی خوبصورتی کی دیوانی ہوگئیں۔

سجل علی کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو خوبصورت ہونے کے ساتھ باصلاحیت بھی ہیں۔ سجل علی نے اپنی اداکاری اور خوبصورتی سے پاکستانی اور بھارتی عوام کو تو دیوانہ بنایا ہوا ہے۔ تاہم بالی ووڈ اداکار بھی ان کی خوبصورتی سے بے حد متاثر ہیں۔

حال ہی میں سجل علی نے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ ہاتھ میں دیا پکڑے بیٹھی ہیں۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی تصویر کو سراہا گیا وہیں ان کی خوبصورتی کو سراہنے والوں میں بھارت کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی بھی شامل تھیں۔

شبانہ اعظمی نے سجل علی کی تصویر پر تبصرہ کیا ’’حسینہ‘‘ اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ سجل علی بھارت کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے ساتھ فلم ’’موم‘‘ میں کام کرچکی ہیں اوراس میں ان کی اداکاری کو بھارت میں بے حد پزیرائی ملی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔