- چوہدری پرویزالہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ
- وزیراعظم نے وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی
- کراچی: 20 روز میں جنسی زیادتی کے 5 کیسز رپورٹ؛ 3 بچیاں دوران علاج جاں بحق
- اسٹیل ملزمیں چوری؛ گرفتار کباڑیے کا ملوث پولیس افسران کے ناموں کا انکشاف
- نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
- پی ایس ایل کی تیاریاں؛ پشاور زلمی بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی
- ترکیہ زلزلہ؛ ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 36 گھنٹے قبل ہی خبردار کردیا تھا
- پی ٹی آئی کے مزید 9 سابق ممبران نے پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہیں خالی کردیں
- اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 7 فلطسینی شہید
- ڈالر بیک فٹ پر آگیا، انٹربینک ریٹ 276 روپے سے نیچے آگئے
- کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان
- کراچی: 5 اوباش نوجوانوں کی نوعمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی
- اردو لغت بورڈ میں ماہرین کی قلت بحران کی شکل اختیار کرگئی
- لاہور ہائیکورٹ نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا
- انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے، عمران خان
- وزیراعظم کا توانائی کی بچت کیلئے نیکا کو ازسرنو بحال کرنیکا حکم
- كويت؛ 17 سالہ لڑکے نے فلپائنی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا
- پولیس سرپرستی میں اسٹیل ملز کا قیمتی سامان کباڑی کو فروخت کرنے کا انکشاف
- F9 پارک میں خاتون سے زیادتی؛ وقوعہ کی جیوفینسنگ سے ایک ہزار افراد کی فہرست تیار
- ہاتھوں کے گٹھیا کا نیا امید افزا علاج دریافت
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں اضافہ

خام تیل، ایل این جی اور کوئلےکی عالمی قیمت بڑھنے سےدرآمدی بل پر دباؤبڑھنے کے سبب روپیہ کم زور ہوا۔(فوٹو:فائل)
کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور ریال کی قدر میں اضافے کا رحجان برقرار رہا، مالی سال کے آخری مہینے میں درآمدی ایل سیز کھلنے کا حجم بڑھنے سے روپے کے مقابلے میں ڈالر سمیت دیگر اہم غیرملکی کرنسیاں مضبوط ہوئیں۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 157 روپے سے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 158 روپے سے تجاوز کرگئی۔ آئی ایم ایف کی سہ ماہی ریویو اور قرضے کی اگلی قسط کے اجراء میں تاخیر نے روپے کو کم زور کیا جب کہ آنے والے مہینوں میں واجب الادا قرضوں کی ادائیگیوں کے مراحل شروع ہونے سے بھی روپیہ دباؤ میں رہا۔
خام تیل، ایل این جی اور کوئلے کی عالمی قیمت بڑھنے سے درآمدی بل پر دباؤ بڑھنے کے سبب روپیہ کم زور ہوا۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدراتارچڑھاؤ کے بعد 72پیسےبڑھ کر 157روپے61 پیسے پر بند ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 90 پیسے بڑھ کر 158روپے 20 پیسے ہوگئی۔
برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 1روپے 41 اضافے کے بعد 219 روپے 20 پیسے اوراوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر1روپے50 بڑھ کر 220 روپے 50 پیسے ہوگئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں یورو کرنسی کی قدر 1 روپے 23 پیسے اضافے کے بعد 188روپے22 پیسے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر50پیسے کے اضافےسے 188روپے ہوگئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 19پیسے بڑھ کر 42 روپے2 پیسےاور اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 19پیسے بڑھ کر 41 روپے95 پیسےہوگئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔