اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن پاکستان کو 4.5 ارب ڈالر قرض فراہم دے گی

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 جون 2021
پاکستان اس رقم سے خام تیل اور ایل این جی درآمد کرے گا، یہ رقم پارکو، پی ایس او اور پاکستان ایل این جی کو دی جائے گی (فوٹو : فائل)

پاکستان اس رقم سے خام تیل اور ایل این جی درآمد کرے گا، یہ رقم پارکو، پی ایس او اور پاکستان ایل این جی کو دی جائے گی (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: بین الاقوامی اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) پاکستان کو ساڑھے 4 ارب ڈالر قرضہ فراہم کرے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے پاکستان اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے درمیان معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے، دونوں کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دے کر اگلے ماہ کے شروع میں دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی جانب سے پاکستان کو انرجی سیکٹر سمیت دیگر شعبوں کے لیے یہ قرضہ فراہم کیا جائے گا جس کے لیے پاکستان کا انٹریشنل فنانس کارپوریشن کے ساتھ قرض کی فراہمی کے لیے باقاعدہ معاہدہ 5 جولائی تک ہونے کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان کو تین سال میں ہر سال ڈیڑھ ارب ڈالرز ملیں گے جبکہ پاکستان اس رقم سے خام تیل اور ایل این جی درآمد کرے گا، یہ رقم پارکو، پی ایس او اور پاکستان ایل این جی کو فراہم کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔