ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں ستمبرمیں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 جون 2021
کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 26 سے 29 جولائی تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ (فوٹو:فائل)

کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 26 سے 29 جولائی تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ (فوٹو:فائل)

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں رواں سال ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کے لیے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں 9 ستمبرکو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کا باقائدہ شیڈول 9 جولائی کو جاری کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو انتخابات کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 26 سے 29 جولائی تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔