- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
شاہنواز دہانی کا آبائی علاقے لاڑکانہ پہنچنے پر والہانہ استقبال

میری کوشش ہے کہ عمدہ کارکردگی دکھا کر اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کروں، شاہنواز دھانی
کراچی: پی ایس ایل 6 کی فاتح ملتان سلطانز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کا آبائی علاقہ لاڑکانہ پہنچنے پر والہانہ انداز میں شاندار استقبال کیا گیا۔
ٹائٹل کے حصول کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی گاؤں آنے والے شاہ نواز دہانی کا لاڑکانہ شہر میں داخل ہونے پر پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے خیرمقدم کیا گیا،لاڑکانہ کے شہریوں اور کرکٹ کے مداحوں نے طویل القامت فاسٹ بولر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہارپہنائے۔ شاہنواز داہانی خیرمقدمی نعروں کا جواب سندھ کے روایتی انداز میں ہاتھ جوڑ کر ادا کرتے رہے،فرط جذبات سے شاہنواز داہانی کے بوسے بھی لیے گئے۔
بعد ازاں وہ ایک بڑے جلوس کی شکل میں لاڑکانہ سے ایک میل دور اپنے آبائی گاؤں کھاوڑ خان داہانی پہنچے تو دوست احباب، عزیز واقارب، قریبی رشتہ داروں اور علاقہ مکینوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور پرجوش انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ قبل ازیں کراچی سے جامشورو پہنچنے پر بھی ان کا پرتپاک استقبال ہوا۔
5 اگست 1998 کو لاڑکانہ میں پیدا ہونے والے 6 فٹ 2 انچ کی قامت کے فاسٹ بولر شاہنواز داہانی نے پی ایس ایل 6 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کی جانب سے 11 میچز میں 24 وکٹیں حاصل کیں۔ لیگ کا بہترین بولر قرار دیے جانے کے ساتھ پی ایس ایل 6الیون میں شامل کیے جانے والے شاہنواز داہانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسے اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ہی پی ایس ایل میں شرکت کرکے عمدہ کارکردگی پر بہت مسرور اور اس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،انہوں نے پرتپاک استقبال پر اپنے مداحوں اور اہلیان لاڑکانہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے نے اس امر پر بھی اظہار مسرت کیا کہ پی ایس ایل کے دوران لاڑکانہ کےمختلف مقامات پر بڑی اسکرینز لگاکر میچز دیکھنے کے مواقع فراہم کیے گئے۔
اس موقع پر شاہنواز داہانی نے نوجوان کھلاڑیوں کو بھرپور محنت کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی اپنے عزم، لگن اور جزبہ کی بدولت کامیابی کی منزل طے کرتا رہا، نوجوان کھلاڑی بھی اپنے شعبوں میں بھرپور محنت کریں تو کامیابی ان کے قدم چومے گی ،کامرس میں گریجویشن کرنے والے شاہنواز داہانی نے کھیل کے ساتھ ساتھ نوجوانوں پر تعلیم کے حصول پر بھی زور دیا،انہوں نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد اب دوبارہ پاکستان کی نمائندگی ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ عمدہ سے عمدہ کارکردگی دکھا کر اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کروں، امید ہے کہ توقعات پر پورا اتروں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔