امریکا میں گرم ہوا کا غبارہ بجلی کے تاروں سے ٹکرانے سے4 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 جون 2021
 حادثے کے نتیجے میں غبارہ مسافروں سمیت 100 فٹ بلندی سے ایک گھر کے صحن میں گرگیا۔(فوٹو: ریکس فیچرز)

حادثے کے نتیجے میں غبارہ مسافروں سمیت 100 فٹ بلندی سے ایک گھر کے صحن میں گرگیا۔(فوٹو: ریکس فیچرز)

نیو میکسیو: امریکی ریاست نیو میکسیکو میں گرم ہوا کا غبارہ پھٹنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ایک شدید زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وفاقی انتظامیہ برائے ہوا بازی کے مطابق یہ حادثہ نیو میکسیکو کے علاقے Albuquerque میں اس وقت پیش آیا جب گرم ہوا سے اڑنے والا غبارہ بجلی کی ہائی ٹینشن تاروں سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے میں غبارہ مسافروں کی ٹوکری سمیت 100 فٹ( 30 میٹر) بلندی سے ایک گھر کے صحن میں گرگیا، جس کے نتیجے میں غبارے کے پائلٹ اور تین مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ترجمان  گلبرٹ گیلیگوس کے مطابق اس حادثے کے نتیجے میں پورے علاقے کو بجلی کی فراہم معطل ہوگئی۔ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے وفاقی انتظامیہ برائے ہوا بازی اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔

یاد رہے کہ 2016 میں بھی ریاست ٹیکساس میں گرم غبارے کے ہولناک حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔