- چوہدری پرویزالہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ
- وزیراعظم نے وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی
- کراچی: 20 روز میں جنسی زیادتی کے 5 کیسز رپورٹ؛ 3 بچیاں دوران علاج جاں بحق
- اسٹیل ملزمیں چوری؛ گرفتار کباڑیے کا ملوث پولیس افسران کے ناموں کا انکشاف
- نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
- پی ایس ایل کی تیاریاں؛ پشاور زلمی بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی
- ترکیہ زلزلہ؛ ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 36 گھنٹے قبل ہی خبردار کردیا تھا
- پی ٹی آئی کے مزید 9 سابق ممبران نے پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہیں خالی کردیں
- اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 7 فلطسینی شہید
- ڈالر بیک فٹ پر آگیا، انٹربینک ریٹ 276 روپے سے نیچے آگئے
- کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان
- کراچی: 5 اوباش نوجوانوں کی نوعمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی
- اردو لغت بورڈ میں ماہرین کی قلت بحران کی شکل اختیار کرگئی
- لاہور ہائیکورٹ نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا
- انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے، عمران خان
- وزیراعظم کا توانائی کی بچت کیلئے نیکا کو ازسرنو بحال کرنیکا حکم
- كويت؛ 17 سالہ لڑکے نے فلپائنی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا
- پولیس سرپرستی میں اسٹیل ملز کا قیمتی سامان کباڑی کو فروخت کرنے کا انکشاف
- F9 پارک میں خاتون سے زیادتی؛ وقوعہ کی جیوفینسنگ سے ایک ہزار افراد کی فہرست تیار
- ہاتھوں کے گٹھیا کا نیا امید افزا علاج دریافت
عثمان واہلہ جہاز پر سوار، دھانی منہ دیکھتے رہ گئے

سپر لیگ کے ٹاپ پیسر کو انگلینڈ بھیجنے کا پلان پس منظر میں چلا گیا۔ فوٹو: پی سی بی
لاہور: عثمان واہلہ جہاز پر سوار، شاہنواز دھانی منہ دیکھتے رہ گئے اور شعبہ کرکٹ آپریشنز پی ایس ایل کے سربراہ مستعفی بیٹنگ کوچ یونس خان کی جگہ چارٹرڈ طیارے میں سوار ہوگئے۔
انگلش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے ساتھ طے پانے والے معاملات میں قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف ارکان سمیت 37افراد کی بائیوببل میں میزبانی پر اتفاق کیا تھا،روانگی سے قبل بیٹنگ کوچ یونس خان مستعفی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خالی نشست پر ٹیم مینجمنٹ پی ایس ایل 6 میں سب سے زیادہ وکٹیں اڑانے والے بولر شاہنواز دھانی کو بٹھاکر انگلینڈ لیجانے کی خواہاں تھی مگر پی سی بی کے شعبہ کرکٹ آپریشنز کے سربراہ عثمان واہلہ چارٹرڈ طیارے میں سوار ہوگئے اور بائیو ببل میں دیگر ارکان کے ساتھ موجود رہیں گے، قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد انھیں انگلینڈ میں ہی چھٹیاں گزارنا ہیں، یوں ان کو تو ٹکٹ اور آئسولیشن کی رقم بچانے کا موقع مل گیا مگر شاہنواز دھانی کیریئر میں اہم سنگ میل سے دور رہ گئے۔
ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان پیسر کو انگلینڈ بھجوانے کی کوشش کی جارہی ہے، اگر لاجسٹک مسائل کی وجہ سے اسکواڈ کو جوائن نہ کرسکے تو ویسٹ انڈیز بھجوانے کا بندوبست کیا جائے گا۔
شاہنواز دھانی دورہ انگلینڈ کے بعد شیڈول کیریبیئنز کیخلاف سیریز کے ٹیسٹ اسکواڈ کا تو حصہ ہیں مگر اب انھیں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے بھی بھجوائے جانے کا امکان ہے، انگلینڈ میں موجود وائٹ بال کرکٹرز کو وہاں سے ویسٹ انڈیز روانہ ہونا ہے، طویل فارمیٹ کے اسپیشلسٹ باقی کھلاڑی پاکستان سے اڑان بھریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔