محمد علی کا نواسہ بھی باکسر بن گیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 27 جون 2021
نیکو علی والش نے پرو باکسنگ کے لیے باب آروم کی کمپنی سے معاہدہ کرلیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نیکو علی والش نے پرو باکسنگ کے لیے باب آروم کی کمپنی سے معاہدہ کرلیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نیویارک: محمد علی کے نواسے نیکو علی والش بھی باکسر بن گئے۔

سابق عالمی ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کے نواسے نیکو علی والش نے پرو باکسنگ کے لیے باب آروم کی کمپنی سے معاہدہ کرلیا، ان کی پہلی پروفیشنل فائٹ 14 اگست کوطے کی گئی ہے۔

20 سالہ مڈل ویٹ باکسر علی والش کی والدہ رشیدہ علی والش ہیں اور ان کے والد کا نام روبرٹ والش ہے اس موقع پر علی نے کہا کہ ٹاپ رینک سے معاہدہ میرے خوابوں کی تعبیر ہے، میں اپنے نانا کی طرح دنیائے باکسنگ میں نام کمانا چاہوں گا، یہ بڑی ذمہ داری ہے اور میں اسے قطعی ہلکا خیال نہیں کرتا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔