بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کی برسوں پرانی تصویر وائرل، پہچاننا ناممکن

ویب ڈیسک  اتوار 27 جون 2021
ہمیشہ ریشمیا کو بالی ووڈ میں تقریباً 2 دہائی  کا عرصہ ہوچکا ہے  فوٹوفائل

ہمیشہ ریشمیا کو بالی ووڈ میں تقریباً 2 دہائی کا عرصہ ہوچکا ہے فوٹوفائل

ممبئی: بھارتی گلوکار اور میوزک ڈائریکٹر ہمیش ریشمیا کی ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ انہیں دیکھ کر پہچان نہیں پارہے۔

بالی ووڈ کو کئی سپر ہٹ گانے دینے والے گلوکار اور میوزک ڈائریکٹر ہمیش ریشمیا کی گلوکارہ الکا یاگنک کے ہمراہ ایک پرانی تصویر بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر ان کے مداح حیران ہیں۔ کیونکہ ہمیش ریشمیا اس تصویر میں آج کے ہمیش سے بالکل مختلف لگ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہمیش ریشمیا نے 1998 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ تاہم انہیں شہرت سال 2000 میں اس وقت ملی جب انہوں نے سلمان خان کی فلم ’’تیرے نام‘‘ کا گانا کمپوز کیا۔

ہمیشہ ریشمیا کو بالی ووڈ میں تقریباً 2 دہائی کا عرصہ ہوچکا ہے اور اس عرصے میں ان میں بہت زیادہ تبدیلیاں آئی ہیں جو دیکھنے والوں کو حیران کردیتی ہیں۔

ہمیش ریشمیا نے 2005 میں ’’عاشق بنایا آپ نے‘‘ گانے سے پلے بیک سنگنگ کا آغاز کیا تھا۔ یہ گانا بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی پر فلمایا گیا تھا اور اس گانے نے ان کی شہرت میں راتوں رات اضافہ کردیا تھا۔ ہمیش ریشمیا نہ صرف اپنے گانوں کے لیے مشہور ہیں بلکہ انہیں ایک ایسے گلوکار کے طور پر بھی یاد رکھا جاتا ہے جو ہمیشہ اپنے سر پر کیپ (ٹوپی) پہنتا ہے۔

ہمیش ریشمیا گلوکاری اور اداکار کے ساتھ ساتھ بھارت کے مقبول میوزک شو ’’انڈین آئیڈل‘‘ کے جج بھی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔