سندھ بھر میں مزارات کو زائرین کےلیے کھول دیا گیا، لنگر پر بدستور پابندی

ویب ڈیسک  پير 28 جون 2021
زائرین کو دس منٹ تک مزارات میں رہنے کی اجازت ہوگی، نوٹیفکیشن۔ فوٹو:فائل

زائرین کو دس منٹ تک مزارات میں رہنے کی اجازت ہوگی، نوٹیفکیشن۔ فوٹو:فائل

کراچی:  محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام مزارات کھول دیئے گئے ہیں تاہم لنگر پر پابندی ہوگی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت سندھ نے صوبے کے تمام مزارات آج سے کھول دیئے گئے ہیں، اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں انڈور جم، سوئمنگ پول اور امیوزمنٹ پارکس بھی کھل گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ کی جانب  سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام مزارات پر احتیاطی تدابیراختیار کرنا لازمی ہوگی، زائرین اور عملے کو ماسک پہننا لازمی ہوگا، مزارات کے تمام داخلی راستوں پر سینیٹائزر دستیاب ہوں، مزارات اور درگاہوں پر احتیاطی تدابیر اور ہدایتی بینرز آویزاں ہوں، عوام کا رش نہ لگنے دیا جائے اور زائرین کو دس منٹ تک مزارات میں رہنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پچاس سال سے زائد عمر کے افراد، بچوں اور کھانسی، بخار کی علامات والوں کو اجازت نہیں ہوگی، مزارات پر روزانہ اسپرے اور دھلائی کرنا لازمی ہوگا، لنگر پر پابندی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔