- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
پرفیوم جمالیاتی ذوق کےساتھ آپ کی شخصیت بھی بیان کرتے ہیں

خوشبوکی پسند اور ناپسند کا معاملہ بھی ایک پہیلی کی طرح ہے، آپ کی پسندیدہ خوشبو آپ کی شخصیت کے سارے راز کھول دیتی ہے۔(فوٹو:انٹرنیٹ)
کراچی: آپ کی پسندیدہ خوشبو کون سی ہے ؟ یہ وہ سوال ہے جو تقریبا ہر فرد ہر کسی سے پوچھتا ہے۔ خوشبوکی پسند اور ناپسند کا معاملہ بھی ایک پہیلی کی طرح ہے، آپ کو لیونڈر کی خوشبو پسند ہے لیکن کسی دوسرے کو اس خوشبو سے الجھن ہوتی ہے۔ آپ کے مہنگے سے مہنگے پرفیوم کو کوئی دوسرا فرد اپنے سستے پرفیوم سے زیادہ ترجیح دیتا ہے۔
پرفیوم آپ کے جمالیاتی ذوق کے ساتھ ساتھ آپ کی شخصیت کے اہم رازوں سے بھی پردہ اٹھاتا ہے، آپ کی پسندیدہ خوشبو آپ کی شخصیت کے سارے راز کھول دیتی ہے۔
تُرش خوشبو
اگر آپ کو تُرش خوشبو جات پسند ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ میں لیڈر شپ خصوصیات ہیں۔ عزیر و اقارب، دوست احباب کے خیال میں آپ مستقل مزاج اور بعض اوقات حاکمانہ طبیعت رکھنے والے فرد ہیں۔ سِٹرس سے بننے والی خوشبو پرعزم اور مضبوط افراد کی نمائندگی کرتی ہیں۔
پھولوں کی خوشبو
کیا آپ کوئی بھی حتمی فیصلہ کرنےسے قبل اس کے تمام ممکنہ نتائج پر غور کرتے ہیں؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو پھر یقیناً آپ پھولوں سے مہکتی خوشبو کے دلدادہ ہوں گے۔ آپ حساس، دوسروں کا خیال رکھنے والے اور ہمدرد طبیعت کے مالک ہیں۔ آپ ہمیشہ خود سے زیادہ دوسروں کی بھلائی کا سوچتے ہیں۔ پھولوں سے بنی خوشبو باوقار لوگوں کی نمائندگی کرتی ہے۔
لیونڈر کی خوشبو
اگر آپ کا حلقہ احباب وسیع ہے، آپ دلکش اور طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں تو پھر یقیناً آپ کی پسندیدہ خوشبو لیونڈر ہوگی۔ آپ کے دوست ، رشتے دار آپ کی صحبت میں وقت گذار کر لطف اندوز ہوتے ہیں اور سب سے اہم بات یہ کہ آپ دوسروں کے ساتھ دوستانہ رویے اورحقیقی برتاؤکرتے ہیں۔ آپ دوستی کی اہمیت کو جانتے ہیں اور اس بات سے بھی بخوبی واقف ہیں کہ برے وقتوں میں انہیں کیسے خوش کیا جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔