- پختونخوا میں انتخابات کیلیے پولیس تیار ہے، آئی جی کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ
- پی ایس ایل8: کمنٹیٹرز اور پرینٹیٹز کے ناموں کا اعلان ہوگیا
- پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلوں کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
- پی ایس ایل8 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
- کراچی پیچھے چلا گیا اور کچی آبادیاں زیادہ ہوگئیں، سندھ ہائی کورٹ
- کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کپتان کراچی کنگز
- ملعون سلمان رشدی کی حملے میں آنکھ ضائع ہونے کے بعد پہلی تصویر منظرعام پر
- کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
- پنجاب میں 67 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
- ترکیہ اور شام کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئیاں
- زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد
- لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ افسر کا جواب مسترد کردیا
- کے پی اسمبلی الیکشن کروانے کی درخواست، حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
- عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
- پرویز مشرف کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا
- نیب ترامیم کیس کے ذریعے نیب قانون پر سرخ لکیر مقرر کی جائے گی،چیف جسٹس
- آپریشن نہ کروانے والے ٹرانس جینڈرز شناختی کارڈ میں جنس تبدیل کراسکیں گے
- شاداب نے کپتان بابراعظم کو شادی کا مشورہ دیدیا
- کراچی بلدیاتی الیکشن؛ الیکشن کمیشن نے نتائج میں فرق پر پریزائیڈنگ افسران کو طلب کرلیا
- فرانس کے ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ ماں اور7 بچے ہلاک
پراسرار گاہک نے 37 ڈالرکے کھانے پر 16000 ڈالر ٹپ دیدی

امریکہ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں 37 ڈالر کے بل پر 16000 ڈالر ٹپ دینے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ فوٹو: بشکریہ یوپی آئی ویب سائٹ
نیو ہیمپشائر: امریکی ریاست نیوہیمپشائر کے شہر کونکورڈ کے ایک قصبے میں ایک نامعلوم شخص نے ریستوران کے پورے عملے کے لیے 16000 ڈالر کی ٹپ چھوڑی جبکہ اس کے کھانے کا اصل بل صرف 37.93 ڈالر تھا!
یہ واقعہ کونکورڈ سے 30 میل دور ایک چھوٹے سے قصبے میں پیش آیا جہاں 12 جون کو ایک نامعلوم مرد گاہک ’اسٹبمل اِن بار اینڈ گِرل‘ میں آیا ۔ اس نے دو ہاٹ ڈاگ آرڈر کئے، فرائز منگوائیں اور کچھ کاک ٹیل بھی نوش کیں۔ لیکن جاتے ہوئے اس نے 16000 ڈالر بھی ٹپ دی جو شاید اس ریستوران کی تاریخ میں سب سے بڑی ٹپ ہے۔
ریستوران میں کام کرنے والی بار ٹینڈر مشیل مک کیوڈن نے اخباری نمائیندوں سے کہا کہ ہم گاہک کو نہیں جانتے اور وہ ایک پراسرار انسان تھا۔ ’میں ایک عرصے سے ہوٹلوں میں کام کرتی رہی ہوں لیکن میں نے کبھی بھی اس طرح کا کوئی واقعہ نہیں دیکھا۔
دوسری جانب ریستوران کے مالک مائیک زریلا نے کہا کہ پہلے میں سمجھا کہ میں نے رسید کو غلط پڑھا ہے، پھر خیال آیا کہ یہ لکھنے کی کوئی غلطی ہوسکتی ہے۔ لیکن بعد میں گاہک نے تمام اسٹاف کو بتایا کہ یہ کوئی مذاق نہیں اور یہ ان سب کا تحفہ ہے۔ اس رات کو ریستوران بند ہونے سے قبل تمام رقم ملازموں میں برابر برابر تقسیم کی گئی۔ اس وقت میز پر کھانا دینے والے 8 افراد تھے لیکن یہ رقم باورچی خانے کے اندر موجود باورچیوں کو بھی مساوی طور پر دی گئی۔
اس اہم تحفے کو پاکر تمام ملازمین بہت خوش ہیں کیونکہ گزشتہ برس امریکہ بھر میں کووڈ وبا کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد ریستوران بند ہوگئے تھے۔ تاہم اس فراخدلانہ ٹپ سے ملازمین مسرور ہیں کہ انسانیت اب بھی زندہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔