- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
حرام مغز میں پھیلنے والا پیوند جو کمر کے درد کو دور کرسکتا ہے

تصویر میں دکھائی دینے والا پیوند حرام مغز میں نصب کیا جائے گا جو بجلی کے سگنل خارج کرکے کم کے درد کو روک سکے گا۔ فوٹو: کیمبرج یونیورسٹی
کیمبرج: کمرکے دیرینہ اور شدید درد کے شکار افراد کی زندگی بہت مشکل ہوجاتی ہے لیکن اب ریڑھ کی ہڈی میں لگائے جانے والے ایک پیوند کی بدولت اس کمرکا ناقابلِ برداشت درد کو بہت حد تک ختم کیا جاسکتا ہے۔
یونیورسٹی آف کیمبرج سےوابستہ ڈیمیانو بیرن کہتی ہیں کہ حرام مغز اور ریڑھ کی ہڈی کے اعصاب میں برقی تحریک دے کر درد کم کرنے کا تصور ایک عرصے سے موجود ہے۔ لیکن کچھ عملی مسائل کی وجہ سے اس کا استعمال ممکن نہ تھا۔ اسی لیے ضروری ہے کہ اس میں کم سے کم 32 الیکٹروڈ (برقیرے) لگائے جائیں۔
اس سے قبل ایک 12 ملی میٹر چوڑا ایک پیوند(امپلانٹ) بنایا گیا تھا ۔ لیکن اس کے لیے بہت پیچیدہ جراحی کی ضرورت تھی اور مریض کو بے ہوش کرنا پڑتا تھا۔ پھر حرام مغز کے کچھ حصے کو ہٹانے کی بھی ضرورت پیش آتی تھی۔ لیکن جامعہ کیمبرج کے نئے امید افزا ڈیزائن سے ان مسائل کو کچھ کم کیا گیا ہے۔
ڈیمیانو اور ان کے ساتھیوں نے پھیلنے اور پھولنے والا ایک باریک آلہ بنایا ہے جس کے لیے معمولی سرجری درکار ہوتی ہے اور ہلکی بے ہوشی سے اسے کمر میں پیوست کیا جاسکتا ہے۔ درد کش پیوند پتلے پلاسٹک اور خالص سونے کے باریک ورق پرمشتمل ہے۔ اب اس کی موٹائی صرف 2 ملی میٹر رہ گئی ہے اور اسی اختصار کی بنا پر سرنج میں رکھا جاسکتا ہے۔
عموماً خواتین کو جس مقام پر دورانِ حمل مدہوشی یا دردکُشی کا ٹیکہ لگایا جاتا ہے اسے ’ ایپی ڈیورل‘ اسپیس کہتےہیں۔ عین اسی جگہ یہ پیوند پیوست کیا جاسکتا ہے جو ایک گدے جیسا لگتا ہے۔ اسے یا تو کسی بیرونی بیٹری سے جارچ کیا جاسکتا ہے یا پھر جسم میں ہی چھوٹی بیٹری نصب کی جاسکے گی۔
اس آلے کو پانی بھرے غبارے پر آزمایا گیا جس میں غبارے کومصنوعی ’ایپی ڈیورل اسپیس‘ تصور کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد چھ انسانی لاشوں میں اس پیوند کو لگایا گیا۔ ماہرین کے مطابق اپنی بہت چھوٹی جسامت کی وجہ سے یہ مکمل طور پرمحفوظ اور مؤثر ہے۔ لیکن ابھی منزل دور ہیں کیونکہ اسے مزید جانوروں کے بعد ہی کہیں انسانوں کو لگایا جائے گا۔
ڈیمیانو اور کیمبرج یونیورسٹی کے دیگر سائنسدانوں کے مطابق امید ہے کہ یہ پیوند انسانوں کے لیے بالکل بے ضرر اور مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔