- ایران نے ملٹری سائٹ پر ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
- 90 فیصد کنٹینرز نجی ٹرمینلز پر پڑے ہیں، کراچی چیمبر
- ہفتہ رفتہ؛ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس کی 40000 پوائنٹس کی سطح بحال
- بیرون ملک نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کیلیے سفارشات تیار
- پنجاب کابینہ؛ وزرا کا تنخواہ و سرکاری گھر لینے سے انکار
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ
- روپے کی تاریخی بے قدری، کم شرح نمو، ہوش ربا مہنگائی کا خطرہ سروں پر منڈلانے لگا
- کراچی میں پولیس نے جعلی رینجرز اہلکار کو گرفتار کرلیا
- فواد عالم کو نیوزی لینڈ، انگلینڈ کیخلاف ڈراپ کرنے پر حیران تھا، آفریدی
- سری لنکن بورڈ تحلیل کرنے کا جال بچھا دیا گیا
- بنگلہ دیش لیگ میں نسیم شاہ بڑی انجری سے بال بال بچ گئے
- جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ میں براہ راست رسائی کا امکان روشن کرلیا
- سابقہ مینجمنٹ پر سینئرز کو دیوار سے لگانے کاالزام
- بنگلہ دیش لیگ چھوڑیں نمائشی میچ کھیلیں، بورڈکا کرکٹرز کو الٹی میٹم
- حب میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
- پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول کیوں پیدا نہیں ہورہا؟
- عالمی معیشت سے 70 ہزار گنا قیمتی سیارچے پر ناسا خلائی جہاز روانہ کرے گا
- آسٹریلیا کا 79 سالہ شخص، فٹبال کا معمر ترین کھلاڑی قرار
- ذیابیطس کے مریضوں میں شکر کی بار بار کمی بینائی کیلیے خطرناک قرار
- کوئٹہ میں بارش اور برفباری کے بعد موسم سرد، زیارت میں منفی 3 ڈگری ریکارڈ
کیویز پاکستان کے ٹور کیلیے نیم رضامند

یقین ہے ہم سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہوجائیں گے، وائٹ
ویلنگٹن: کیویز ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے ٹور کیلیے نیم رضامند ہوگئے۔ اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ کہتے ہیں کہ مجھے یقین ہے کہ ہم سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہوکر دورے پر جائیں گے، انھوں نے اپنے پلیئرز کو ملتوی شدہ آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت کا بھی عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کا دورہ کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، کیویز نے آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ 2003 میں کیا تھا جب ان کی ٹیم کو 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں وائٹ واش کی خفت سے دوچار ہونا پڑا تھا، نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ باہمی سیریز کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ٹور کی خواہش رکھتے اور اس کے لیے ہم پی سی بی اور حکومتی ایجنسیز کے ساتھ مل کے کام کر رہے ہیں۔
یہ عمل عمدگی سے جاری ہے تاکہ ہم سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہو جائیں اور مجھے یقین ہے کہ ایسا ہو جائے گا اور ہم پاکستان کا ٹور کریں گے۔ دریں اثنا نیوزی لینڈ کا اگلے 12 ماہ کا شیڈول انتہائی مصروف ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کیویز نے 9 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچز کھیلنے ہیں، اس کے ساتھ کچھ کیوی پلیئرز ملتوی شدہ آئی پی ایل میں بھی حصہ لیں گے۔ ڈیوڈ وائٹ کہتے ہیں کہ اس وقت بہت سی چیزیں پر غور ہورہا ہے لیکن آئیڈیل صورتحال یہ ہوگی کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے سیکنڈ لیگ میں شرکت کی اجازت دے دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔