حرا مانی کی ساحرلودھی کی نقل اتارنے کی ویڈیووائرل

ویب ڈیسک  پير 28 جون 2021

اداکارہ حرا مانی کے پچھلے 2 سے 3 سالوں میں اداکاری اورسوشل میڈیا پر انٹری کی وجہ سے فین فالونگ میں خوب اضافہ ہوا

اداکارہ حرا مانی کے پچھلے 2 سے 3 سالوں میں اداکاری اورسوشل میڈیا پر انٹری کی وجہ سے فین فالونگ میں خوب اضافہ ہوا

 کراچی: ماڈل و اداکارہ حرا مانی کی ساحرلودھی کی نقل اتارنے کی ویڈیووائرل ہوگئی۔

اداکارہ حرا مانی کے پچھلے 2 سے 3 سالوں میں اداکاری اورسوشل میڈیا پر انٹری کی وجہ سے فین فالونگ میں خوب اضافہ ہوا اور وہ ابھی دیگراسٹارزکی طرح سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر کافی فعال رہتی ہیں۔

حرا مانی نے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘ میں شرکت کی جہاں  ایک سیگمینٹ میں انہیں کہا گیا کہ وہ ساحر لودھی کی طرح بولیں۔

حرا مانی نے کہا کہ ساحر لودھی ایک ہی ہیں اورایک ہی رہیں گے، وہ انڈسٹری کی جان ہیں۔ اداکارہ نے پھر ساحر لودھی کی نقل اتاری جو مداحوں کی جانب سے پسند کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔