امریکا کا شام اور عراق میں فضائی حملہ، 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

ویب ڈیسک  پير 28 جون 2021
عراق میں امریکی افواج اور تنصیبات پر ڈرون حملوں کے جواب میں فضائی حملہ کیا گیا، پینٹاگون

عراق میں امریکی افواج اور تنصیبات پر ڈرون حملوں کے جواب میں فضائی حملہ کیا گیا، پینٹاگون

شام / عراق: امریکی فضائیہ نے شام اور عراق میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فضائیہ نے شام اور عراق میں فضائی حملے کیے جس میں ایران کے حمایت یافتہ گروپ کو نشانہ بنایا گیا، برطانوی این جی او کے مطابق فضائی حملے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق میں امریکی افواج اور تنصیبات پر ڈرون حملوں کے جواب میں ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں عراق اور شام میں ان گروپوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تاہم حملوں میں ہلاکتوں اور زخمیوں کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں فراہم کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔