- چوہدری پرویزالہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ
- وزیراعظم نے وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی
- کراچی: 20 روز میں جنسی زیادتی کے 5 کیسز رپورٹ؛ 3 بچیاں دوران علاج جاں بحق
- اسٹیل ملزمیں چوری؛ گرفتار کباڑیے کا ملوث پولیس افسران کے ناموں کا انکشاف
- نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
- پی ایس ایل کی تیاریاں؛ پشاور زلمی بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی
- ترکیہ زلزلہ؛ ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 36 گھنٹے قبل ہی خبردار کردیا تھا
- پی ٹی آئی کے مزید 9 سابق ممبران نے پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہیں خالی کردیں
- اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 7 فلطسینی شہید
- ڈالر بیک فٹ پر آگیا، انٹربینک ریٹ 276 روپے سے نیچے آگئے
- کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان
- کراچی: 5 اوباش نوجوانوں کی نوعمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی
- اردو لغت بورڈ میں ماہرین کی قلت بحران کی شکل اختیار کرگئی
- لاہور ہائیکورٹ نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا
- انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے، عمران خان
- وزیراعظم کا توانائی کی بچت کیلئے نیکا کو ازسرنو بحال کرنیکا حکم
- كويت؛ 17 سالہ لڑکے نے فلپائنی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا
- پولیس سرپرستی میں اسٹیل ملز کا قیمتی سامان کباڑی کو فروخت کرنے کا انکشاف
- F9 پارک میں خاتون سے زیادتی؛ وقوعہ کی جیوفینسنگ سے ایک ہزار افراد کی فہرست تیار
- ہاتھوں کے گٹھیا کا نیا امید افزا علاج دریافت
اداروں کو مستحکم کررہے ہیں ہمیں آزادی رائے کے بھاشن نہ دئیے جائیں، وزیراطلاعات

گزشتہ دنوں انفولیب پکڑی گئی جو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرتی رہی، وزیراطلاعات۔ فوٹو:فائل
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم اداروں کو مستحکم کررہے ہیں ہمیں آزادی رائے کے بھاشن نہ دئیے جائیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ دنیا بیانیے کی جنگ پر قائم ہے، آپ اندازہ لگا سکتے ہیں ہمیں کس قسم کی جنگ کا سامنا ہے، افغانستان سے پاکستان کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جاتی ہے، پاکستان کے خلاف جو بھی مہم چلائی جاتی ہے مفت میں نہیں ان کی ادائیگی ہوتی ہے، ہندوستان سے جعلی ٹویٹ چلتی ہے جس کو افغانستان سے بوسٹ ملتا ہے، گزشتہ دنوں انفولیب پکڑی گئی جو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرتی رہی، جعلی انفولیب 800 سے زائد جعلی ویب سائٹ چلا رہی تھی، اور ان جعلی ویب سائٹس سے جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ ماضی میں سرکاری ٹی وی میں غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں اور صرف 10 سال میں 2200 افراد بھرتی ہوئے، ان ملازمین کو 32 کروڑ روپے تنخواہوں کی مد میں ادا کیا جارہا ہے، جب کہ بھرتی کیے گئے 5 فیصد افراد بھی کام کے نہیں، میرٹ کے بغیر بھرتی ہونے والے افراد کی وجہ سے آپ نے ریلوے، پی آئی اے کو بٹھا دیا، گزشتہ حکومتوں نے وزارت اطلاعات کو حکومتی پروپیگنڈا مشین بنایا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہاں کہا گیا کہ یہاں صحافیوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے، صحافیوں پر سب سے زیادہ حملے پیپلزپارٹی کے دور میں ہوئے، نوشیرو فیروز اور سکھر میں قتل ہونے والے صحافیوں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا، شازیہ مری، عزیز میمن اور اجے لالوانی کا قاتل کون ہے، بلاول بھٹو کو جرنلسٹ پروٹیکشن بل کو پاس کرنا چاہیے وہ کیوں لے کر بیٹھے ہوئے ہیں؟ ہم اداروں کو مستحکم کررہے ہیں ہمیں آزادی رائے کے بھاشن نہ دئیے جائیں، ہر لفظ کے چھپنے کے پیسے دئیے جاتے ہیں سب جانتے ہیں پیسے کون دیتاہے، چھوٹے چھوٹے مفادات کیلئے دشمن کے ہاتھوں میں نہیں کھیلنا چاہیے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ ہم پاکستان کے بیانیے کو آگے بڑھاتے رہیں گے، پاکستان میں ڈھائی سو پاکستانی اور 40 کے قریب غیر ملکی چینل آزادی سے کام کررہے ہیں، ہمیں اپنے اداروں کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، عمران خان کو ہر عمارت کی بنیاد دوبارہ رکھنی پڑ رہی ہے، ہم نے صحافیوں کو کامیاب نوجوان پروگرام کا حصہ بنایاہے، اگست کے پہلے ہفتے میں سرکاری ٹی وی مکمل ایچ ڈی ہوجائے گا، سرکاری خبر رساں ادارے کو اے ایف پی اور رائٹرز کی طرز پر چلائیں گے، ریڈیو پاکستان کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔