سستی سبزی بیچنے پر دکاندار کو گرفتار کرنے والے مجسٹریٹ کیخلاف کارروائی

ویب ڈیسک  پير 28 جون 2021
ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے سخت کارروائی کرتے ہوئے مجسٹریٹ کاشف بشیر سے اختیارات واپس لے لیے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے سخت کارروائی کرتے ہوئے مجسٹریٹ کاشف بشیر سے اختیارات واپس لے لیے۔

 لاہور: انتظامیہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کاشف بشیر کی غلطی پر اس کے خلاف فوری کارروائی شروع کردی۔

رائیونڈ میں سبزی فروش کے خلاف غلط استغاثہ بھرنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے سخت کارروائی کرتے ہوئے مجسٹریٹ کاشف بشیر سے اختیارات واپس لے لیے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سستی سبزی فروخت کرنے پر دکان دار گرفتار

ڈی سی لاہور نے کاشف بشیر سے اختیارات واپس لینے کا لیٹر خود دستخط کر کے جاری کیا اور کاشف بشیر سے جواب طلبی بھی کرلی۔ ڈی سی لاہور نے مجسٹریٹ کاشف بشیر کو کسی بھی قسم کی پرائس کنٹرول کی چیکنگ سے فوری طور پر روک دیا گیا۔ کاشف بشیر کو پرائس کنٹرول ایکٹ 1977 کے تحت اختیارات دیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کا سبزی فروش کو گرفتار کرانے والے مجسٹریٹ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

گزشتہ روز لاہور کی رائیونڈ پولیس نے ’سستی‘ سبزی فروخت کرنے پر دکان دار کو گرفتار کر کے اس کے خلاف ایف آئی آر بھی کاٹ دی ہے۔ سبزی سستی فروخت کرنے پر درج ہونے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق سبزی فروش وقاص محمد رائیونڈ روڈ پر سرکاری ریٹ لسٹ سے کم قیمت پر سبزی فروخت کر رہا تھا ۔ جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری کاشف بشیر کی مدعیت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔