- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
امریکا میں کار تیز رفتار ٹرین سے ٹکرا گئی، بچے سمیت 3 افراد ہلاک
شکاگو: امریکا میں پٹڑی عبور کرنے کے دوران کار مسافر بردار ٹرین سے ٹکرانے سے کار میں سوار بچے سمیت 3 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست شکاگو میں اندرون شہر چلنے والی ٹرین پٹڑی پار کرنے والی کار سے ٹکرا گئی جس سے فوری طور پر کار میں آگ بھڑک اُٹھی۔
کار میں چار افراد موجود تھے جن میں سے ایک بچے سمیت تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک 43 سالہ شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
حادثے کے وقت ٹرین میں 79 مسافر تھے جو محفوظ رہے تاہم ریل کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی گئی، دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
حادثے کے باعث اندرون شہر چلنے والی کئی ٹرینوں کی آمد و رفت معطل رہی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آدھے گھنٹے میں کار میں لگی آگ کو بجھا دیا تاہم حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ ریل کے انجن کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔