پاکستانی سفارتخانوں میں وزیر خارجہ پورٹل کا آغاز

ویب ڈیسک  پير 28 جون 2021
پانچ ممالک میں بارسلونا دبئی جدہ لندن اور نیویارک شامل ہیں، ترجمان دفترخارجہ۔ فوٹو:فائل

پانچ ممالک میں بارسلونا دبئی جدہ لندن اور نیویارک شامل ہیں، ترجمان دفترخارجہ۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: بیرون ملک پانچ پاکستانی سفارتخانوں میں وزیر خارجہ پورٹل کا آغاز کر دیا گیا۔ 

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک پانچ پاکستانی سفارتخانوں میں وزیر خارجہ پورٹل کا آغاز کر دیا گیا ہے، پہلے مرحلہ میں ایف ایم پی پانچ ممالک میں رہنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو آن لائن دستیاب ہوگا۔

ترجمان نے  بتایا کہ پانچ ممالک میں بارسلونا دبئی جدہ لندن اور نیویارک شامل ہیں، ان ممالک میں رہنے والے پاکستانی اس کی ایپ ڈاوٴن لوڈ کر کے اپنے مسائل اور شکایات درج کرا سکتے ہیں، پورٹل کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔