- کراچی پیچھے چلا گیا اور کچی آبادیاں زیادہ ہوگئیں، سندھ ہائی کورٹ
- کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کپتان کراچی کنگز
- ملعون سلمان رشدی کی حملے میں آنکھ ضائع ہونے کے بعد پہلی تصویر منظرعام پر
- کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
- پنجاب میں 67 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
- ترکیہ اور شام کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئیاں
- زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد
- لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ افسر کا جواب مسترد کردیا
- کے پی اسمبلی الیکشن کروانے کی درخواست، حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
- عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
- پرویز مشرف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
- نیب ترامیم سے کن کن کیسز کو فائدہ پہنچا؟سپریم کورٹ
- آپریشن نہ کروانے والے ٹرانس جینڈرز شناختی کارڈ میں جنس تبدیل کراسکیں گے
- شاداب نے کپتان بابراعظم کو شادی کا مشورہ دیدیا
- کراچی بلدیاتی الیکشن؛ الیکشن کمیشن نے نتائج میں فرق پر پریزائیڈنگ افسران کو طلب کرلیا
- فرانس کے ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ ماں اور7 بچے ہلاک
- کراچی میں 12 فروری کے بعد درجہ حرارت میں کمی کا امکان
- حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس پھر موخر کردی
- مزاروں پر کروڑوں کی آمدن کا کوئی حساب کتاب نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- شام میں زلزلے سے خطرناک قیدیوں کی جیل تباہ؛ 20 داعش جنگجو فرار
حکومت کا کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان

کاروباری اوقات 10 بجے تک مقرر، صرف ویکسینیٹڈ افراد کو ریسٹورنٹس میں کھانے اور سنیما جانے کی اجازت (فوٹو : فائل)
اسلام آباد: حکومت نے کورونا وائرس کی ایس او پیز میں نرمی کا اعلان کردیا، یکم جولائی سے کاروباری اوقات 10 بجے تک ہوں گے، صرف ویکسینیٹڈ افراد کو ریسٹورنٹس میں کھانے اور سنیما جانے کی اجازت ہوگی، تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں جاری کورونا وائرس کی صورتحال اور این پی آئیز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں این سی او سی کی جانب سے پابندیوں میں نرمی لانے کا فیصلہ کیا گیا اور طے کیا گیا کہ اس کا اطلاق یکم جولائی سے 31 اگست تک ہوگا۔
کاروباری مراکز کو 10 بجے تک کھلنے کی اجازت
اجلاس میں کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پیٹرول پمپس، میڈیکل اسٹورز سمیت ضروریات کے اہم کاروباروں کو چوبیس گھنٹے کھلنے کی اجازت ہوگی۔
صرف ویکسین لگوانے والے ریسٹورنٹ میں کھا سکیں گے
ریسٹورنٹس کو آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی تاہم ان ڈور پر 50 فیصد کی پابندی عائد ہوگی۔ فیصلوں کے مطابق صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور ڈائننگ کی سہولت حاصل کرسکیں گے، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس انتظامیہ کی جانب سے ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹس چیک کرنے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔
شادی میں 400 افراد تک شرکت کی اجازت
اسی طرح شادی کی تقریب آؤٹ ڈور ہوگی جس میں 400 افراد تک شرکت کرسکیں گے، 200 تک ویکسینیٹڈ افراد ان ڈور شادی کی تقریب میں شریک ہوسکیں گے۔
ثقافتی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی، مزارات کھلے رہیں گے
این سی او سی کے مطابق ثقافتی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی، مزارت کو ایس او پیز کے اطلاق کے ساتھ دوبارہ کھلنے کی اجازت ہوگی۔
صرف ویکسین شدہ افراد سنیما آسکیں گے
این سی او سی نے لوگوں کو سستی تفریح فراہم کرنے کی غرض سے سنیما کھلنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔ فیصلے کے مطابق رات ایک بجے تک صرف ویکسی نیشن شدہ افراد کے لیے سنیما کھولنے کی اجازت ہوگی۔
ٹرانسپورٹ، پارکس و تفریح گاہیں کھلی رہیں گی
پبلک ٹرانسپورٹ کو 70 فیصد کی گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی، تفریحی مقامات، سوئمنگ پول کو 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ کھلنے کی اجازت ہوگی۔
تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے صوبائی حکومتیں کریں گی
تعلیمی اداروں سے متعلق این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے فیصلوں کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہوگا اور وہ ہی اس حوالے سے احکامات جاری کریں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔