سونے کی عالمی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ

ویب ڈیسک  پير 28 جون 2021
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹ میں قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔(فوٹو:فائل)

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹ میں قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔(فوٹو:فائل)

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی کے بعد 1778 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ تاہم مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور 172روپے کا اضافہ ہوا۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ روپے 9 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 93  ہزار 879 روپے ہوگٸی۔

سونے کی قیمت کے برعکس چاندی کی قیمتیں بنا کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں، فی تولہ چاندی کی قیمت 1420روپےاور دس گرام چاندی کی قیمت 1217روپے 42 پیسے پرمستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔