ڈالر کی قدر 158روپے کی سطح سے بھی تجاوز

اسٹاف رپورٹر  پير 28 جون 2021
روپیہ پر یہ دباؤ عارضی نوعیت کا ہے کیونکہ مستقبل میں ترسیلات زر کی آمد میں اضافے کی امیدیں ہیں، ماہرین  ۔ فوٹو : فائل

روپیہ پر یہ دباؤ عارضی نوعیت کا ہے کیونکہ مستقبل میں ترسیلات زر کی آمد میں اضافے کی امیدیں ہیں، ماہرین ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: ڈالر کی قدر 158روپے کی سطح سے بھی تجاوزکرگئی۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ماہ کی بلند سطح پر آنے سے متعلق اسٹیٹ بینک رپورٹ کے بعد پیر کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر 158روپے کی سطح سے بھی تجاوزکرگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد مزید 60پیسے کے اضافے سے 158.21روپے بندہوئی جبکہ اپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30پیسے کے اضافے سے 158.50روپے پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمدات میں کمی کے ساتھ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد میں بھی ہونے والی کمی اور زرمبادلہ کے گھٹتے ہوئے ذخائر انٹربینک مارکیٹ پر اثرانداز ہورہے ہیں جبکہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباو سے بھی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں کمزور ہورہاہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روپیہ پر یہ دباؤ عارضی نوعیت کا ہے کیونکہ مستقبل میں ترسیلات زر کی آمد میں اضافے کی امیدیں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔