- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
تحریک انصاف کے 8 ارکان کے سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت پر پابندی
کراچی: سندھ اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے ایوان میں چارپائی لانے پر اسپیکر آغا سراج درانی نے تحریک انصاف کے ارکانِ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 اراکین کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کردی۔
اس حوالے سے سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ نے اسپیکر کی منظوری کے بعد حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پیر کو ہونے والے سیشن میں پی ٹی آئی کے ارکان نے ایوان کے تقدس اور پارلیمانی روایت کو نقصان پہنچایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان علامتی جنازہ لے آئے، اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی
حکم نامے کے مطابق پابندی رواں سیشن کے لئے عائد کی گئی ہے ۔ جن ارکان پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال احمد ،سعید احمد، رابستان خان، راجہ اظہر ارسلان تاج رواں، محمد علی عزیز جی جی، عدیل احمد اور شاہ نواز جدون شامل ہیں ۔ یہ ارکان سندھ اسمبلی کے رواں اجلاس میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق کارروائی رول 233 اور 257 کے تحت ان ارکان کے غیر مناسب رویے کے خلاف کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ دعا کے بعد پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے ایوان میں شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی گئی تھی پی ٹی آئی ارکان جمہوریت کے علامتی جنازے کے طور پر ایوان میں چارپائی اور بستر لے آئے تھے جس پر اسپیکر آغا سراج درانی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری سندھ اسمبلی کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔