مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید

ویب ڈیسک  منگل 29 جون 2021
قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کیا، کشمیر میڈیا سروس فوٹو : فائل

قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کیا، کشمیر میڈیا سروس فوٹو : فائل

سرینگر: مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں قابض فوج نے فائرنگ کرکے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

دوسری جانب نامعلوم افراد نے حملہ کرکے 2 بھارتی فوج کے جوانوں کو بھی زخمی کردیا جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔