کورونا وائرس؛ تیسری ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس ایک بار پھر ملتوی

اسپورٹس رپورٹر  منگل 29 جون 2021
بعد ازاں نئی ​​تاریخ گلگت بلتستان حکومت کے ذریعہ جاری کی جائے گی، صدر پی سی ایف۔ فوٹو : فائل

بعد ازاں نئی ​​تاریخ گلگت بلتستان حکومت کے ذریعہ جاری کی جائے گی، صدر پی سی ایف۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: کورونا وائرس کی وجہ سے تیسری ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس ایک بار پھر ملتوی کردی گئی۔

گلگت بلتستان میں کوڈ 19 کے حالیہ بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے تیسری ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس کو دوسری بار ملتوی کردیا گیا ہے۔ سید اظہر علی شاہ صدر پی سی ایف نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے محکمہ کھیل اور سیاحت نے آنے والے مہینوں میں طے شدہ تمام کھیلوں کے پروگراموں کو ملتوی کردیا ہے۔

صدر پی سی ایف کے مطابق غیر ملکی ٹیموں سمیت تمام وابستہ افراد کو صورتحال کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے، بعد ازاں نئی ​​تاریخ گلگت بلتستان حکومت کے ذریعہ جاری کی جائے گی جب کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے تمام ان لوگوں سے معذرت کی ہے جنہوں نے اس کی تیاری میں اپنی اپنی ٹیموں کے لیے کیمپ لگائے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔