- چینی کوششیں ناکام؛ روس کا بیلاروس میں جوہری ہتھیار نصب کرنے کا اعلان
- امریکی مسافر نے پرواز بھرتے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا
- کراچی میں تین پولیس مقابلے، پانچ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- مردان میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کئی شہری زخمی
- رمضان المبارک؛ سعودی ولی عہد کی مسجد نبوی میں روضئہ رسولﷺ پر حاضری
- سعودی ویمنز فٹبال ٹیم نے باضابطہ طور پر فیفا رینکنگ میں جگہ بنالی
- رینجرز و پولیس کے اورنگی اور لیاقت آباد میں چھاپے، پانچ کرمنلز گرفتار
- سعودی عرب؛ مقابلہ حسن قرات میں ہالی ووڈ اسکرپٹ رائٹر کی رقت آمیز تلاوت
- پی ٹی آئی کے جلسے سے گریٹر اقبال پارک کو تقریباً 80 لاکھ روپے کا نقصان
- کوئٹہ؛ حسان نیازی راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے
- بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
- دوسرا ٹی20؛ پاکستان ٹیم کی پلینگ الیون کا اعلان، اہم کھلاڑی باہر
- یوروکپ کوالیفائرز؛ ترکیہ نے آرمینیا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست کا مزہ چکھادیا
- مراکش نے 5 بار کی عالمی چیمپئین برازیل کو شکست دیدی
- رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کیلیے غیرملکی سرمایہ لانے کی اجازت
- ترسیلات زر میں 3فیصد اضافہ، حجم 245 ملین ڈالر ریکارڈ
- سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، امریکا
- کراچی میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے چار افراد زخمی
- راولپنڈی، دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان گرفتار
- شام میں امریکی حملوں کا فوری اور زیادہ شدت سے جواب دیں گے؛ ایران
ایران کو کبھی بھی ایٹمی ہتھیار تیار کرنے نہیں دیں گے، بائیڈن کی اسرائیل کو یقین دہانی

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا، فوٹو: رائٹرز
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کے صدر ریوین ریولن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کبھی بھی ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے صدر ریوین ریولن نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر اہم فیصلے کیے گئے۔
اسرائیلی صدر نے ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو 2015 کے عالمی جوہری معاہدے میں دوبارہ شمولیت کو ایران کے جوہری پلانٹ کی بندش سے مشرط کرنا چاہیئے۔
یہ خبر پڑھیں : ترکی کا یکم جولائی سے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
اس موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے پروگرام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی صدر کو یقین دہانی کرائی کہ اُن کے دور حکومت میں ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار تیار کرنے نہیں دیں گے۔
اسرائیلی صدر نے امریکی صدر کے عزم پر شکریہ ادا کرتے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے تناظر میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ایران کی مداخلت اور عسکریت پسندی کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ایران کے ساتھ امریکا، چین، فرانس، روس، برطانیہ اور جرمنی نے 2015 میں عالمی جوہری معاہدہ کیا تھا تاہم سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی جب کہ دیگر فریقین امریکا کی واپسی کے لیے کوشاں ہیں جس کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔