- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
حریم شاہ کی منگنی کی حقیقت؛ انگوٹھی والا شخص منظرعام پرآگیا
حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی منگنی کی تصویر کی حقیقت منظرعام پر آگئی۔
چند روز قبل حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ایک خاتون اور مرد کا ہاتھ نظر آرہا تھا۔ مرد نے ہاتھ میں گھڑی اور انگوٹھی پہن رکھی تھی جس میں نیلے رنگ کا نگینہ جڑا تھا۔ حریم شاہ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوگئی کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے منگنی کرلی ہے۔
بعد ازاں حریم شاہ نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا نام اور تفصیلات بتانے سے گریز کیا تھا۔ حریم شاہ کے اس بیان کے بعد سندھ کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی اور ہر کوئی اپنے اپنے اندازے لگانے میں مصروف تھا کہ آخر حریم شاہ کا دولہا کون ہے؟
اس حوالے سے سعید غنی، مرتضیٰ وہاب سمیت مختلف سیاستدانوں کے بیانات بھی منظرعام پر آئے جس میں انہوں نے حریم شاہ سے کسی بھی قسم کی تعلقات کی تردید کی۔
اور اب ایک نجی چینل کے مطابق حریم شاہ کی شیئر کی ہوئی تصویر کے حوالے سے ایک شخص حسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تصویر اس کی ہے اور اس میں موجود خاتون کا ہاتھ حریم شاہ کا نہیں بلکہ اس کی دوست کا ہے۔ تاہم یہ تصویر حریم شاہ کے پاس کہاں سے آئی اسے نہیں معلوم۔
حسن اقبال پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اس تصویر میں جس گھڑی اور انگوٹھی کو دکھایا گیا ہے وہ میری ہے جب کہ خاتون کا ہاتھ میری امریکی دوست کا ہے۔
دوسری جانب حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے یہ تصویر ڈیلیٹ کردی ہے۔ تاہم ابھی تک اس متنازع تصویر کے حوالے سے ان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔