گوادر میں ڈیم بنانے کیلئے زمینوں پر قبضوں کیخلاف احتجاج

ویب ڈیسک  منگل 29 جون 2021
صوبائی حکومت ڈیم بنانے کے نام پر زمینداروں کی ہزاروں ایکڑ اراضیات پر قبضہ کررہی ہے، مظاہرین

صوبائی حکومت ڈیم بنانے کے نام پر زمینداروں کی ہزاروں ایکڑ اراضیات پر قبضہ کررہی ہے، مظاہرین

گوادر: شنزانی ڈیم متاثرین نے صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ڈیم بنانے کے نام پر زمینداروں کی ہزاروں ایکڑ اراضیات پر قبضہ کررہی ہے، آباؤ اجداد کی زمینوں کو سرکاری اراضی کہنا حق تلفی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ ہماری جدی پشتی زمینیں ہیں اور ہمارے گھر یہاں پر آباد ہیں، ہمیں ہماری اراضیات پر جانے بھی نہیں دیا جا رہا اور زمینداروں کو معاوضہ بھی نہیں دیا جارہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔