- چوہدری پرویزالہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ
- وزیراعظم نے وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی
- کراچی: 20 روز میں جنسی زیادتی کے 5 کیسز رپورٹ؛ 3 بچیاں دوران علاج جاں بحق
- اسٹیل ملزمیں چوری؛ گرفتار کباڑیے کا ملوث پولیس افسران کے ناموں کا انکشاف
- نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
- پی ایس ایل کی تیاریاں؛ پشاور زلمی بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی
- ترکیہ زلزلہ؛ ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 36 گھنٹے قبل ہی خبردار کردیا تھا
- پی ٹی آئی کے مزید 9 سابق ممبران نے پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہیں خالی کردیں
- اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 7 فلطسینی شہید
- ڈالر بیک فٹ پر آگیا، انٹربینک ریٹ 276 روپے سے نیچے آگئے
- کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان
- کراچی: 5 اوباش نوجوانوں کی نوعمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی
- اردو لغت بورڈ میں ماہرین کی قلت بحران کی شکل اختیار کرگئی
- لاہور ہائیکورٹ نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا
- انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے، عمران خان
- وزیراعظم کا توانائی کی بچت کیلئے نیکا کو ازسرنو بحال کرنیکا حکم
- كويت؛ 17 سالہ لڑکے نے فلپائنی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا
- پولیس سرپرستی میں اسٹیل ملز کا قیمتی سامان کباڑی کو فروخت کرنے کا انکشاف
- F9 پارک میں خاتون سے زیادتی؛ وقوعہ کی جیوفینسنگ سے ایک ہزار افراد کی فہرست تیار
- ہاتھوں کے گٹھیا کا نیا امید افزا علاج دریافت
اویغور رہنما سمیت 29 ممتاز شخصیات کیلیے چین کا اعلیٰ ترین ’یکم جولائی میڈل‘

سنکیانگ کے ممتاز اویغور رہنما ممتجان وُومر بھی یہ میڈل حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ (تصاویر: چائنا میڈیا)
بیجنگ: چینی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے پہلی مرتبہ اعلیٰ ترین اعزاز ’’یکم جولائی میڈلز‘‘ دینے کی تقریب آج 29 جون کی صبح بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر مختلف شعبہ جات میں اہم خدمات سرانجام دینے والے پارٹی کارکنوں کو سی پی سی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ نے ’’یکم جولائی میڈل‘‘ سے نوازا اور اہم خطاب بھی کیا۔
واضح رہے کہ ’’یکم جولائی میڈل‘‘کا مقصد چینی کمیونسٹ پارٹی کے اُن کارکنوں کی خدمات کا اعتراف ہے جنہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
اس سال یہ میڈل حاصل کرنے والوں کی تعداد 29 ہے جو سائنس، سماجی خدمات، دفاع، فنونِ لطیفہ، تعلیم اور قومی یکجہتی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں سے 26 میڈل یافتگان حیات ہیں جبکہ 3 فوت ہوچکے ہیں۔
چین میں لڑکیوں کےلیے پہلا مفت اسکول قائم کرنے والی ژانگ گوئمی اور سنکیانگ میں مذہبی شدت پسندی کے خلاف برسرِ پیکار ممتاز اویغور رہنما ممتجان وُومر بھی یہ میڈل حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں جو خصوصی پروٹوکول کے ساتھ بیجنگ کے عوامی ہال پہنچے، جہاں آج یکم جولائی میڈلز کی تقریب منعقد ہوئی۔
صدر شی جن پھنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’یکم جولائی میڈل‘‘ انعام یافتگان کی کارکردگی سے سی پی سی کے پختہ عزم، مقاصد کی تکمیل کےلیے جدوجہد، صاف و شفاف سیاست اور بہترین خدمات فراہم کرنے جیسی بہترین اقدار کی عکاسی ہوتی ہے۔
انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ مارکسزم اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی راہ پر ایمانداری سے قائم رہیں۔ چینی کمیونسٹوں کو ہمیشہ عوام کے ساتھ رابطے کو مضبوط رکھنا چاہیے، عوام کی آواز سننی چاہیے اور عوامی حقوق کے تحفظ کےلیے جدوجہد کرنی چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے تمام اراکین کو اعلیٰ حوصلے، محنت اور لگن سے کام کرنے کے جذبے کو برقرار رکھنا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔