- کامران اکمل نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- پختونخوا میں انتخابات کیلیے پولیس تیار ہے، آئی جی کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ
- پی ایس ایل8: کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان ہوگیا
- پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلوں کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
- پی ایس ایل8 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
- کراچی پیچھے چلا گیا اور کچی آبادیاں زیادہ ہوگئیں، سندھ ہائی کورٹ
- کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کپتان کراچی کنگز
- ملعون سلمان رشدی کی حملے میں آنکھ ضائع ہونے کے بعد پہلی تصویر منظرعام پر
- کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
- پنجاب میں 67 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
- ترکیہ اور شام کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئیاں
- زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد
- لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ افسر کا جواب مسترد کردیا
- کے پی اسمبلی الیکشن کروانے کی درخواست، حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
- عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
- پرویز مشرف کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا
- نیب ترامیم کیس کے ذریعے نیب قانون پر سرخ لکیر مقرر کی جائے گی،چیف جسٹس
- آپریشن نہ کروانے والے ٹرانس جینڈرز شناختی کارڈ میں جنس تبدیل کراسکیں گے
- شاداب نے کپتان بابراعظم کو شادی کا مشورہ دیدیا
- کراچی بلدیاتی الیکشن؛ الیکشن کمیشن نے نتائج میں فرق پر پریزائیڈنگ افسران کو طلب کرلیا
وزارت صحت نے عید الاضحیٰ سے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں

گائیڈ لائن مویشی منڈی، نماز عید، قربان گاہوں سے متعلق ہیں، وزارت صحت
اسلام آباد: وزارت صحت کی جانب سے عید الاضحیٰ سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدایات مویشی منڈی، نماز عید، قربان گاہوں سے متعلق ہیں جن کا مقصد نماز عید، قربانی کیلئے شہریوں کو رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہ کورونا کی نئی لہر کا سبب بن رہی ہیں، مویشی منڈیوں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے، مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے، شہری عید الاضحیٰ کے دوران صرف ضروری سفر سے کریں کیوں کہ نئی کورونا لہر کا خدشہ موجود ہے ۔
گائیڈلائنز کے مطابق سماجی فاصلے کا خیال رکھیں، فیملی تقریبات اور عید پر گلے ملنے سے اجتناب کیا جائے ،کورونا پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے، ہجوم والی جگہوں پر اور نماز عید کے دوران رش سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے، قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کو ترجیح دی جائے اور مویشی منڈیوں کے لیے کھلی جگہ کا انتخاب کیا جائے۔
وزارت صحت سے جاری گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ ماسک کے بغیر لوگوں کا مویشی منڈی داخلے پر پابندی عائد کی جائے، منڈیوں کے داخلی ،خارجی راستوں پر سینیٹائزر رکھے جائیں، مویشی فروحت کرنے والوں کے لیے ویکیسن لازمی قرار دی جائے، ویکسین کے بغیر مویشی کی فروحت کا کاروبار نہیں کر سکیں گے، خریدار ماسک پہن کر منڈی جاہیں، بخار ،نزلہ زکام ،کھانسی اور گلہ خراب ہونے والے افراد مویشی منڈی نہ جاہیں، خریداری ،بیوپاری سے دو میٹر کا فاصلہ رکھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔