انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

ویب ڈیسک  منگل 29 جون 2021
ڈالر کی طلب میں کمی کے سبب روپیہ ایک بار پھر تگڑا ہوگیا۔ (فائل فوٹو)

ڈالر کی طلب میں کمی کے سبب روپیہ ایک بار پھر تگڑا ہوگیا۔ (فائل فوٹو)

 کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو طویل دورانیے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ رُک گیا، جس کے بعد ڈالر کے انٹربینک ریٹ 158روپے سے نیچے آگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدائی دورانیے میں ڈالر کی اڑان جاری رہی اور ایک موقع پر ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 158روپے 42 پیسے کی سطح تک پہنچ گئی، تاہم بعد دوپہر طلب کے مقابلے میں رسد بڑھنے سے ڈالر نے یوٹرن لیا جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 47 پیسے کمی کے بعد 157روپے 74پر بند ہوئی۔

جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر  ڈالر30پیسے کمی کے بعد 158روپے 20 پیسے پر بند پہنچ گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔