پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 29 جون 2021
سرکاری اسکول یکم جولائی سے یکم اگست تک  بند رہیں گے، محکمئہ تعلیم ( فوٹو:فائل)

سرکاری اسکول یکم جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے، محکمئہ تعلیم ( فوٹو:فائل)

 لاہور: وزارتِ تعلیم پنجاب نے صوبے  کے سرکاری اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنی ٹوئٹ میں صوبے کے سرکاری اسکولوں میں ایک ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ چھٹیوں کا دورانیہ  یکم جولائی سے یکم اگست تک ہوگا۔ انہوں نے والدین اور بچوں سے گھروں پر رہنےاور ایس او پیز پر عمل درآمد کی درخواست بھی کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔