خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 29 جون 2021
صوبے کے تمام سرکاری اسکول یکم جولائی سے 11 جولائی تک بند رہیں گے، اعلامیہ(فوٹو:فائل)

صوبے کے تمام سرکاری اسکول یکم جولائی سے 11 جولائی تک بند رہیں گے، اعلامیہ(فوٹو:فائل)

محکمئہ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

خیبر پختونخوا کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں صوبے کے تمام سرکاری پرائمری، مڈل اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں  موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سرکاری اسکول یکم جولائی سے 11 جولائی تک بند رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔