- پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلوں کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
- پی ایس ایل8 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
- کراچی پیچھے چلا گیا اور کچی آبادیاں زیادہ ہوگئیں، سندھ ہائی کورٹ
- کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کپتان کراچی کنگز
- ملعون سلمان رشدی کی حملے میں آنکھ ضائع ہونے کے بعد پہلی تصویر منظرعام پر
- کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
- پنجاب میں 67 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
- ترکیہ اور شام کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئیاں
- زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد
- لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ افسر کا جواب مسترد کردیا
- کے پی اسمبلی الیکشن کروانے کی درخواست، حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
- عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
- پرویز مشرف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
- نیب ترامیم کیس کے ذریعے نیب قانون پر سرخ لکیر مقرر کی جائے گی،چیف جسٹس
- آپریشن نہ کروانے والے ٹرانس جینڈرز شناختی کارڈ میں جنس تبدیل کراسکیں گے
- شاداب نے کپتان بابراعظم کو شادی کا مشورہ دیدیا
- کراچی بلدیاتی الیکشن؛ الیکشن کمیشن نے نتائج میں فرق پر پریزائیڈنگ افسران کو طلب کرلیا
- فرانس کے ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ ماں اور7 بچے ہلاک
- کراچی میں 12 فروری کے بعد درجہ حرارت میں کمی کا امکان
- حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس پھر موخر کردی
قتل اور بھتہ خوری میں ملوث لیاری گینگ وار کے 5 ملزمان گرفتار

(فائل فوٹو)
کراچی : سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لیاری میں رانگی واڑہ اور مولا مدد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدامِ قتل، بھتہ خوری اور مسلح ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لیاری میں رانگی واڑہ اور مولا مدد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدامِ قتل، بھتہ خوری اور مسلح ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب 5 ملزمان سرور بلوچ، فائز عرف فیضی، صہیم عرف فہیم، جمشید اور شیراز کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان فائز عرف فیضی اور صہیم عرف فہیم نے ملزم سرور بلوچ کے ایماء پر لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں واقع بسم اللہ ہوٹل کے مالک محمد حنیف سے بھتہ نہ ملنے پر 6 اپریل 2021 کو ہوٹل پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ہوٹل مالک کا بیٹا امان اللہ اورایک گاہک موقع پر ہلاک ہوگئے جس کی ایف آئی آر پولیس تھانہ کلری میں درج ہے۔
ترجمان کے مطابق دوران تفتیش ملزم سرور بلوچ نے اعتراف کیا کہ وہ 2009ء سے 2013ء تک لیاری گینگ وار سے منسلک رہا اور بھتہ خوری، منشیات فروشی اور گینگ وار کے مسلح مقابلوں میں شامل رہا، 2013ء میں کراچی آپریشن شروع ہوتے ہی ملزم اندرونِ سندھ فرار ہو گیا تھا اور 2019ء تک روپوش رہا۔
رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ 2019ء کے آخر میں دوبارہ لیاری میں رہائش اختیار کی اور مذکورہ بالا ملزمان کے ساتھ مل کر بھتہ خوری اور مسلح ڈکیتی جیسے جرائم میں ملوث رہا گرفتار ملزمان کو مع اسلحہ ایمونیشن قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، اطلاع دینے والے کا نام راز میں رکھا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔