شناختی کارڈ نہ بننے کے خلاف معذور خاتون ہائی کورٹ پہنچ گئی

کورٹ رپورٹر  منگل 29 جون 2021
میں نے اپنے والد کو نہیں دیکھا، نہ ہی میں جانتی ہوں، مجھے شناختی کارڈ جاری کیا جائے، 31 سالہ معذور خاتون کی درخواست (فوٹو: فائل)

میں نے اپنے والد کو نہیں دیکھا، نہ ہی میں جانتی ہوں، مجھے شناختی کارڈ جاری کیا جائے، 31 سالہ معذور خاتون کی درخواست (فوٹو: فائل)

کراچی: 31 سالہ معذور خاتون شناختی کارڈ کے لیے دھکے کھانے پر مجبور ہوگئی اور اس نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

معذور خاتون نے ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا کہ میں 31 سال کی ہو گئی ہوں لیکن قومی شناختی کارڈ نہیں بنایا جارہا، پیروں سے معذور ہونے کے باوجود نادرا دفاتر کے چکر کاٹ رہی ہوں۔

خاتون نے کہا کہ میں نے اپنے والد کو نہیں دیکھا، نہ ہی میں جانتی ہوں، والد کا شناختی کارڈ موجود نہ ہونے کے باعث شناختی کارڈ جاری نہیں کیا جارہا مجھے قومی شناخت دیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔