- پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلوں کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
- پی ایس ایل8 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
- کراچی پیچھے چلا گیا اور کچی آبادیاں زیادہ ہوگئیں، سندھ ہائی کورٹ
- کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کپتان کراچی کنگز
- ملعون سلمان رشدی کی حملے میں آنکھ ضائع ہونے کے بعد پہلی تصویر منظرعام پر
- کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
- پنجاب میں 67 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
- ترکیہ اور شام کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئیاں
- زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد
- لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ افسر کا جواب مسترد کردیا
- کے پی اسمبلی الیکشن کروانے کی درخواست، حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
- عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
- پرویز مشرف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
- نیب ترامیم کیس کے ذریعے نیب قانون پر سرخ لکیر مقرر کی جائے گی،چیف جسٹس
- آپریشن نہ کروانے والے ٹرانس جینڈرز شناختی کارڈ میں جنس تبدیل کراسکیں گے
- شاداب نے کپتان بابراعظم کو شادی کا مشورہ دیدیا
- کراچی بلدیاتی الیکشن؛ الیکشن کمیشن نے نتائج میں فرق پر پریزائیڈنگ افسران کو طلب کرلیا
- فرانس کے ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ ماں اور7 بچے ہلاک
- کراچی میں 12 فروری کے بعد درجہ حرارت میں کمی کا امکان
- حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس پھر موخر کردی
بھارتی کامیڈین کپل شرما نے پروگرام کیلیے اپنا معاوضہ دگنا کردیا

’دی کپل شرما شو‘ جلد آن ایئر ہوگا اور اس بار ہم نئے چہرے بھی متعارف کروارہے ہیں، کپل شرما
ممبئی: بھارت کے نامور کامیڈین کپل شرما نے اپنے پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کے لیے اپنا معاوضہ دگنا کردیا۔
بھارت میں کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کے پیش نظر ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ رکی ہوئی ہے اور اسی وجہ سے بھارت کے کامیاب ترین کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کو بھی آف ایئر کردیا گیا تھا تاہم ان کے مداح بے صبری سے کپل شرما کی واپسی کا انتظار کررہے ہیں۔
ابتدائی طور پر کپل شرما نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم کچھ وقت کے لیے آرام چاہتے تھے اور میری گھریلو مصروفیات کے باعث اس پروگرام کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ اس دوران کپل شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش بھی ہوئی تاہم 6 ماہ گزرنے کے بعد بھی پروگرام کی شوٹنگ کا آغاز دوبارہ نہ ہوسکا۔
رپورٹس کے مطابق ’دی کپل شرما شو‘ کی انتظامیہ چھوٹے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہے اور جلد ہی پروگرام کی شوٹنگ کا آغاز بھی کردیا جائے گا تاہم اب خبریں سامنے آرہی ہیں کے پروگرام کے میزبان کامیڈین کپل شرما نے اپنے معاوضے میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کپل شرما جو پہلے ایک پروگرام کے 30 لاکھ روپے لیتے تھے لیکن اب انہوں نے ایک پروگرام کے لیے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کردیا ہے اس طرح وہ ایک ہفتے میں ایک کروڑ روپے معاوضہ لیں گے تاہم اس حوالے سے پروگرام کے پروڈیوسرز یا خود کپل شرما نے اب تک تصدیق نہیں کی۔
اس سے قبل کپل شرما نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا تھا کہ ہم بہت جلد آن ایئر ہوں گے لیکن اس بار ہمارا پروگرام کا فارمیٹ تھوڑا مختلف ہوگا جب کہ ہم نے بہت سے نئے لوگوں کے انٹریوز بھی کیے ہیں اور نئے سیزن میں ان نئے چہروں کو بھی متعارف کروائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔