- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ٹیسٹ چیمپئن شپ؛ پاکستان 14 میچزمیں قسمت آزمائے گا
دبئی: ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن میں پاکستان 14 میچز میں قسمت آزمائے گا جب کہ سب سے زیادہ انگلینڈ اور دوسرے نمبر پر بھارت کے میچز ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 4 اگست سے شروع ہونے والی 5 میچز کی سیریز سے ہوگا،گذشتہ ایڈیشن کی طرح اس بار بھی 3 سے زائد میچز کی سیریز صرف بگ تھری انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کھیلیں گے، باقی ممالک صرف 2 یا 3 ٹیسٹ میچز کی سیریزمیں حصہ لیں گے۔
بنگلادیش واحد ملک ہے جوصرف 2،2 میچز کی سیریز کھیلے گا، اگلے دورانیے میں سب سے زیادہ 21 میچزانگلینڈ کے ہوں گے، اس کے بعد بھارت 19، آسٹریلیا 18 اور جنوبی افریقہ 15 میچز کھیلے گا۔
پاکستان کو اگست 2021 سے جون 2023 کے دورانیہ میں 14 ٹیسٹ میچز کھیلنے کو ملیں گے، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز 13، 13 میچز کھیلیں گے، بنگلادیش 12 ٹیسٹ میں حصہ لے گا۔
اس بار سیریز کے بجائے ہر ٹیسٹ کی فتح پر 12 پوائنٹس ملیں گے، ڈرا پر 4 جبکہ ٹائی میچ پر 6 پوائنٹس فی ٹیم دیے جائیں گے، سلو اوور ریٹ پر پنالٹی بھی ہوگی، مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہنے کی صورت میں ایک پوائنٹ کاٹ لیا جائے گا۔
دوسرے ایڈیشن میں بھی ہر ٹیم 6 سیریز کھیلے گی،3 ہوم اور اتنی ہی اوے کی بنیاد پر ہوں گی، فائنل کے شیڈول اور وینیو کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔