- کامران اکمل نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- پختونخوا میں انتخابات کیلیے پولیس تیار ہے، آئی جی کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ
- پی ایس ایل8: کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان ہوگیا
- پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلوں کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
- پی ایس ایل8 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
- کراچی پیچھے چلا گیا اور کچی آبادیاں زیادہ ہوگئیں، سندھ ہائی کورٹ
- کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کپتان کراچی کنگز
- ملعون سلمان رشدی کی حملے میں آنکھ ضائع ہونے کے بعد پہلی تصویر منظرعام پر
- کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
- پنجاب میں 67 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
- ترکیہ اور شام کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئیاں
- زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد
- لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ افسر کا جواب مسترد کردیا
- کے پی اسمبلی الیکشن کروانے کی درخواست، حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
- عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
- پرویز مشرف کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا
- نیب ترامیم کیس کے ذریعے نیب قانون پر سرخ لکیر مقرر کی جائے گی،چیف جسٹس
- آپریشن نہ کروانے والے ٹرانس جینڈرز شناختی کارڈ میں جنس تبدیل کراسکیں گے
- شاداب نے کپتان بابراعظم کو شادی کا مشورہ دیدیا
- کراچی بلدیاتی الیکشن؛ الیکشن کمیشن نے نتائج میں فرق پر پریزائیڈنگ افسران کو طلب کرلیا
پانچ سال پورے کروں گا کسی کی خواہش پر نہیں گھر جاؤں گا، وزیراعلیٰ سندھ

نیب نےتحقیقات کرناہےشوق سے کرے، وزیراعلی سندھ: فوٹو: فائل
اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ میں پانچ سال پورے کروں گا کسی کی خواہش پر نہیں گھرجاؤں گا۔
احتساب عدالت اسلام اباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی پرکمنٹ نہیں کروں گا، سندھ اسمبلی بجٹ پیش کرنے کے وقت اپوزیشن نے بہت شور شرابا ڈالا، بجٹ تقریر کے وقت خود اپوزیشن کو اپروچ کیا، سندھ اسمبلی میں چار دن تک بڑے اچھے ماحول میں کام ہوا، پانچویں دن اپوزیشن کی ایک جماعت نے شور شرابا کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں اپوزیشن حکومت کو تقریر کرنے کا موقع نہیں دے رہی تھی، اسپیکر نے پانچویں دن اپوزیشن کو بلا کر کہا کہ کاروائی کو بہتر ماحول میں چلایا جائے، اپوزیشن نے ایک کٹ موشن نہیں ڈالا، ان کو ہمارے بجٹ پر شاید کوئی اعتراض ہی نہیں تھا، بجٹ ڈیمانڈ پیش کی گی پاس ہوگیا۔ اپوزیشن کے نامناسب رویے پر اسپیکر نے ایکشن لیا، اپوزیشن اراکین نے بدتمیز کی اسمبلی کا ماحول خراب کیا، اپوزیشن کو انہیں کٹ موشن ڈالنا نہیں آتا تھا یا وہ ڈالنا نہیں چاہتے تھے،
صحافی کے سوال پر وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے اندر جو احتساب کے ادارے آتے ہیں ان کے اثاثہ ہمارے پاس موجود بھی ہیں، چیرمین بلاول بھٹو نے بھی کل کہا احتساب والوں کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے، جیکب آباد میں جو کچھ ہوا اس پر نیب کی شکایات پر کاروائی کریں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اعجازجاکھرانی کےگھر پر ریڈ کرناغیرقانونی تھا، کبھی عدالت کہتی ہے کہ گرفتاری سے دس روز پہلے بتاؤ، پھر عدالت کہتی ہے کہ چھاپہ مارو اور گرفتار کرلو، کسی کو ہراساں کرنا ٹھیک نہیں، ارکان کا مجھ پر اعتماد ہے، میں پانچ سال پورے کروں گا کسی کی خواہش پر نہیں گھرجاؤں گا، نیب نےتحقیقات کرناہےشوق سے کرے۔
اس سے قبل احتساب عدالت اسلام آباد میں نوری آباد پاور پلانٹ میں مبینہ منی لانڈرنگ میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے آغاز پر ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔
شریک ملزم محمد علی کی جائیداد ضبط کرنے کی تفصیلات عدالت پیش کی گئی، شریک ملزم نثار احمد شیخ کورونا کا شکار ہونے کے باعث پیش نہ ہوسکے، وزیر اعلی سندھ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو دوبارہ طلب کر لیا۔ عدالت نے وزیر اعلی سندھ اور دیگر پر فرد جرم کے لیے 28 جولائی کی تاریخ مقرر کردی، جب کہ کیس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔