بلاول بھٹوزرداری کا تجاوزات آپریشن سے بے گھرافراد کومتبادل زمین دینے کا اعلان

ویب ڈیسک  بدھ 30 جون 2021
سندھ حکومت نےغیر قانونی تعمیرات، تجاوزات پر انکوائری کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت نےغیر قانونی تعمیرات، تجاوزات پر انکوائری کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

 کراچی: پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تجاوزات آپریشن سے بے گھرافراد کومتبادل زمین دینے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع سندھ حکومت کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تجاوزات آپریشن سے بے گھر افراد کو متبادل زمین دینے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر متبادل آباد کاری پلان تیار کرلیا۔ پلان کے مطابق اورنگی، گُجرنالہ کے اطراف گرائے گئے گھروں کے مکینوں کو متبادل پلاٹ دیئے جائیں گے۔ دیگررہائشی منصوبوں کے متاثرین کو بھی متبادل زمین دی جائے گی۔

ذرائع سندھ حکومت کے مطابق کراچی میں تجاوزات آپریشن کے دوران گرائی گئی دکانوں کے مالکان کو بھی متبادل زمین دی جائے گی۔

دوسری جانب سندھ حکومت نےغیر قانونی تعمیرات، تجاوزات پر انکوائری کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ انکوائری کمیشن کے قیام سے متعلق نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔ مجوزہ انکوائری کمیشن سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں قائم کیا جائے گا، جس کے لیے کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس طے کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع سندھ حکومت کے مطابق انکوائری کمیشن غیرقانونی تعیرات، قبضوں کے ذمہ دار اداروں اورحکام کی نشاندہی کرے گا، انکوائری کمیشن نجی وسرکاری زمینوں پر خلاف ضابطہ تعمیرات میں ملوث افسران کا تعین کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔